پوپ فرانسس کا غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پوپ فرانسس کا غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ Pope Francis Spiritual leaders of Christians WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
ویٹی کن سٹی (سب نیوز)رومن کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
پوپ فرانسس نے اتوار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے فوری طور پر روک دینے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کی بحالی اور فیصلہ کن جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔پوپ فرانسس نے اپنی اینجلس دعا میں لکھا کہ میں غزہ کی پٹی پر شدید اسرائیلی بمباری کے دوبارہ شروع ہونے پر غمگین ہوں، جس میں بہت سی اموات ہوئی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 88 سالہ پوپ کو پانچ ہفتوں سے زیادہ عرصے تک ہسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔88سالہ پوپ فرانسس 14 فروری سے روم کے گیمیلی ہسپتال میں داخل تھے۔ انہیں شدید نمونیا لاحق ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔پوپ فرانسس کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق ڈسچارج کیے جانے کے بعد بھی انہیں ویٹیکن میں دو ماہ آرام کرنا ہوگا۔
پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ فوری طور پر ہتھیاروں کو خاموش کر دیا جائے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ہمت کی جائے تاکہ تمام یرغمالیوں کو آزاد کرایا جا سکے اور ایک حتمی جنگ بندی تک پہنچا جا سکے۔روحانی پیشوا کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال ایک بار پھر بہت سنگین ہوچکی ہے اور متحارب فریقوں اور بین الاقوامی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پر اسرائیلی حملے فوری پوپ فرانسس کا مطالبہ
پڑھیں:
اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری رکھتے ہوئے حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل کو ان کی اہلیہ سمیت شہید کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے وادی بیقا میں بھی فضائی حملے کیے، جس سے شہید لبنانیوں کی تعداد 7 ہو گئی۔ ادھر لبنانی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم کے خلاف مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ ادھر یمن پر امریکی حملے بھی جاری ہیں، جن میں حدیدہ بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔