بیجنگ () 12 سال قبل 23 مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے روسی فیڈریشن کی وزارت خارجہ کے ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز میں تقریر کرتے ہوئے پہلی بار دنیا کے سامنے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور پیش کیا تھا۔ گزشتہ 12 برسوں کے دوران صدر شی جن پھنگ نے متعدد اہم بین الاقوامی مواقع پر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کی وضاحت کی ہے، اور چین کی “پائیدار امن، عالمگیر سلامتی، مشترکہ خوشحالی کے ساتھ ایک کھلی، اشتراکی، صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر” کی تجویز کو پیش کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شی جن پھنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی ہے، جس سے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کی فلاسفی اور عملی راستے کو بخوبی واضح کیا گیا ہے۔

گزشتہ 12 برسوں کے دوران انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور وژن سے عمل تک،اور انیشی ایٹو سے اتفاق رائے تک پہنچ گیا ہے، جس میں 100 سے زائد ممالک نے “تھری گلوبل انیشی ایٹوز” کی حمایت کی ہے اور دنیا کے تین چوتھائی سے زائد ممالک بیلٹ اینڈ روڈ خاندان میں شامل ہوئے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو احساس ہے کہ عالمی ترقی اور سلامتی کے مسائل کے پیش نظر ،کوئی بھی ملک علہدگی میں محفوظ نہیں رہ سکتا اور اگر کوئی ملک خود کو ترقی دینا چاہتا ہے تو اسے دوسروں کو ترقی کا راستہ فراہم کرنا ہوگا۔ اگر آپ خود محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو دوسروں کو محفوظ رکھنا ہوگا۔ اگر آپ خود اچھی طرح سے جینا چاہتے ہیں، تو آپ کو دوسروں کو اچھی طرح سے جینے دینا ہوگا.

بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل کے لئے مل کر کام کرنے سے ہی سب کے لئے ایک ہم نصیب دنیا اور ہم نصیب مستقبل تخلیق ہو سکتا ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

گلیشیئرز کا تحفظ انسانیت کی بقاء کیلئے اہم مسئلہ بن چکا: مصدق ملک

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، مصدق ملک نے عالمی واٹر ڈے کے موقع پر پاکستان کی طرف سے گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ کے عالمی اقدامات کی حمایت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بہت اہم ہے۔ مصدق ملک نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گلیشیئرز کا تحفظ انسانیت کی بقاء کے لیے ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ جن کے پگھلنے کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی آ رہی ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ وزیر نے کہا کہ گلیشیئرز کی حفاظت کے بغیر عالمی پانی کے بحران کو کم کرنا ممکن نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کو بند کرے، چینی وزارت خارجہ
  • امریکی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے دورہ چین کی تازہ لہر  غیر معمولی  ہے ، چینی میڈیا
  • پاکستانی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ، داخلے پر پابندی بارے تاحال فیصلہ نہیں ہوا: امریکا
  • نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان
  • ’پان کی پیک ایدھی صاحب کے چہرے پر نہیں، بلکہ سماج کے منہ پر پڑی ہوئی ہے‘
  • انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور: آئیڈیل کی قوت اور روشنی
  • بلوچستان ماضی حال اور مستقبل
  • چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا وینٹیان میں انعقاد
  • گلیشیئرز کا تحفظ انسانیت کی بقاء کیلئے اہم مسئلہ بن چکا: مصدق ملک