اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے عیدالفطر کے موقع پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لیے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے لیے ماہِ شوال کا چاند 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا اور 30 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا اس وقت چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث ماہ شوال کا چاند با آسانی سے دیکھا جا سکے گا، تاہم ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزیدپڑھیں:کیا زکوٰۃ کی رقم سے ملازمین کو افطاری کروا سکتے ہیں؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں میں

پڑھیں:

عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت تعلیمی اداروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں 4 اپریل کو عام تعطیل ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے بانی کی برسی کے موقع پر پارٹی کی جانب سے 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پارٹی کے مرکزی رہ نما، وزرا، سینٹرز، ممبران اسمبلی اور کارکنان شرکت کریں گے۔  

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
  • عام تعطیل کا اعلان
  • سندھ میں ملازمین کو عید کی تعطیلات کے ساتھ ایک دن کی مزید چھٹی مل گئی
  • عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے
  • وفاقی تعلیمی اداروں میں عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
  • عیدالفطر اور بہار کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری
  • عیدالفطر پر وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں، نوٹیفکیشن جاری