پشاور کے تھانہ لوئی سم  باجوڑ کی حدود میں پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق  نے بتایا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب پولیس کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے۔

ڈی پی او  کے مطابق باجوڑپولیس کانسٹیبل کے والد گل شاعلی مرحوم بھی کئی سال قبل  بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نائیجر :دہشگردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق

نائیجر (نیوزڈیسک)براعظم افریقا کے ملک نائیجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں جمعہ کو مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ وحشیانہ حملہ کوکورو کے دیہی علاقے فامبیتا میں واقع ایک مسجد پر اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز ادا کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد کو گھیرے میں لیا اور لوگوں کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی، اقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی۔

واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔نائیجر وزارت داخلہ کے مطابق افسوسناک واقعے پر حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے، یہ حملہ دوپہر کے قریب اس وقت ہوا جب لوگ مسجد میں نماز کیلئے موجود تھے۔وزارت نے اس حملے کے ذمہ داروں کا تعاقب کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایک ایسے علاقے میں ہوا ہے جو مالی اور برکینا فاسو کی سرحدوں کے قریب واقع ہے، جہاں سالوں سے اسلامی ریاست اور القاعدہ سے وابستہ شدت پسند سرگرم ہیں۔

سابق بنگلا دیشی کپتان تمیم اقبال دوران میچ سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل

متعلقہ مضامین

  • ہنگو میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • نائیجر :دہشگردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق
  • کینیا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
  • لاہور، زمین واگزار کروانے کے دوران مزاحمت، PTI رہنما اور پولیس اہلکار زخمی
  • پشین میں پولیس لائن پر دستی بم حملہ 
  • باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، پولیس اہلکار معجزاتی طور پر محفوظ
  • پشاور، نامعلوم افرد کا پولیس اہلکار پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ
  • نوشکی میں پولیس موبائل پر حملہ 4 اہلکار شہید، قلات میں چار مزدور قتل
  • پاکستانی شخص کا بغیر ویزا بھارت کا سفر؛ ممبئی ایئرپورٹ اہلکار بھی حیران؛ ویڈیو وائرل