پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی  آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا

پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ اجلاس میں غور ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی آئی اے

پڑھیں:

ہندوکش ہمالیہ کے برفانی گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ

رپورٹ کے مطابق کئی گلیشیئرز 21 ویں صدی کے آخر تک مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار، ہائیڈرو پاور، اور مقامی کمیونٹیز کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہندوکش ہمالیہ کے برفانی گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور کئی گلیشیئرز 21 ویں صدی کے آخر تک مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پانی کی فراہمی، زرعی پیداوار، ہائیڈرو پاور، اور مقامی کمیونٹیز کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق خطے میں بسنے والے تقریباً 2 بلین افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ ان گلیشیئرز پر انحصار کرتے ہیں، اس لیے ان کی تباہی شدید ماحولیاتی اور اقتصادی بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی مرکز برائے یکساں ترقیاتی تحقیق (آئی سی آئی ایم او ڈی) نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ حکومتوں، ماحولیاتی تنظیموں اور عالمی برادری سے ٹھوس پالیسیوں اور عملی منصوبوں پر عمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ہندوکش ہمالیہ کے ماحول کو محفوظ رکھا جا سکے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے سال 2025ء کو بین الاقوامی گلیشئرز کا سال قرار دیا ہے۔ جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں گلیشئرز کے پگھلاؤ اور اس کے اثرات سے آگاہ رہتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
  • چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
  • فنڈنگ کی کمی سے تپ دق کے خاتمے کی کوششیں خطرے میں، ڈبلیو ایچ او
  • اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا، کئی اہم معاملات پر غور ہوگا
  • پی آئی اے کی نجکاری، اہداف پر غور کے لیے اجلاس آج طلب
  • پی آئی اے کی نجکاری کے نئے مسودے، اہداف پر غور کیلئے اہم اجلاس طلب
  • پی آئی اے کی نجکاری کے نئے مسودے، اہداف پر غور کے لیے ہولڈنگ کمپنی کا اہم اجلاس کل طلب
  • آئی ایم ایف نے پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس میں کمی کی اجازت دیدی
  • ہندوکش ہمالیہ کے برفانی گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ