ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے: ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔
یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں اور طویل جدو جہد کا ثمر ہے جسے ہم نے سنبھالنا ہے اور اس کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔
یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے بانیانِ پاکستان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940ء کو برصغیر کے مسلمانوں نے علحیدہ وطن کے قیام کا عزم کیا تھا۔
ایاز صادق نے کہا کہ اب الیکشن قوانین میں ترمیم بھی ہو چکی ہے جس کے مطابق وہ ایسا نہیں کر سکتے، اگر سپریم کورٹ آئین تبدیل کر سکتی ہے تو کیا یہ حق پارلیمنٹ کو نہیں؟
انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید ِ عہد کا دن ہے، ہمیں وطن عزیر کے لیے تمام تر توانائیاں برؤئے کار لانے کا عہد کرنا ہے۔
ملک کو دہشت گردی کے درپیش چیلنجز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے یکجہتی اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیرصدار ت اجلاس ترجمان صادق خان کی بریفنگ : پاکاافغان رابطہ ‘ علاقائی امن کیلئے باہمی فائدہ مند تعلقات پر اتفاق
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے 21 سے 23 مارچ تک کابل کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نمائندہ خصوصی نے 22 مارچ کو افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے تمام امور بشمول امن و سلامتی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کے علاوہ عوامی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔ محمد صادق نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے تمام تشویش کے مسائل بالخصوص سکیورٹی سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا۔ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دیرپا علاقائی امن اور استحکام کے حصول کے لئے باہمی طور پر فائدہ مند دو طرفہ تعلقات کے عزم کو بھی تقویت دی۔ نمائندہ خصوصی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے بھی ملاقات کی۔ فریقین نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ راہداری اور رابطوں کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ افغانستان سے واپسی پر خصوصی نمائندے نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو افغان قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک افغان تعلقات پر اجلاس ہوا۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر اجلاس کی صدارت کی۔ ترجمان نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے دورہ افغانستان کے بارے میں بریفنگ دی اور افغان حکام کے ساتھ اہم مصروفیات اور ملاقاتوں پر آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے افغانستان کے ساتھ بات چیت جبکہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اہم اشیاء کی مارکیٹ سپلائی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ معاشی استحکام کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔