احتجاج جمہوری حق، ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ بی وائی سی کے مظاہرین پر تشدد، گرفتاری اور جانبحق افراد کی لاشیں تحویل میں لینا فسطائیت کی انتہاء ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پرامن مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔ احتجاج جمہوری حق ہے۔ خواتین کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں بی وائی سی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر مظاہرین کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت و انتظامیہ نے گزشتہ روز کی تسلسل کو دہراتے ہوئے صبح مظاہرین پر تشدد کرتے ہوئے قائدین سمیت مرد و خواتین اور نوجوانوں کو گرفتار اور جانبحق افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا، جو کہ فسطائیت کی انتہاء ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر ایک و ہر تنظیم کا جمہوری حق ہے۔ اس حق کو روکنا آئین و قانون کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔ حکومت کو آئین و قانون کا احترام کرنا چاہئے۔ ترجمان مطالبہ کیا کہ بیان میں کہا ہے کہ بی وائی سی رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ حکومت و انتظامیہ مزید طاقت کے استعمال کو بند کریں۔ مظاہرین سے بامعنی گفت و شنید کے عمل کو بروئے لائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نیشنل پارٹی
پڑھیں:
کراچی میں دفعہ 144 نافذ، احتجاج، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 18 ارکان گرفتار
کراچی (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) شہر قائد میں دفعہ 144نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس، ریلی یا احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی، جس پر فوری طور پر پریس کلب کے اطراف راستے بند کردیئے گئے۔ جس کے باعث اطراف میں بدترین ٹریفک جام رہی۔ ہزاروں افراد کئی گھنٹے سڑکوں پر پھنسے رہے۔ دریں اثناء پولیس نے زینب مارکیٹ کے قریب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سمی دین بلوچ سمیت اٹھارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے صدر زینب مارکیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اس سے قبل پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمپنی کے خلاف بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان میں مزدوروں کے قتل عام اور جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت کرے۔ مظاہرین نے بھارتی خفیہ ایجنسی را، کالعدم بی ایل اے، بی وائی سی کیخلاف نعرے لگائے۔ زینب مارکیٹ فوارہ چوک میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا۔