چینی صدر کا پاکستان کے قومی دن پر صدر زرداری کے نام تہنیتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
چینی صدر کا پاکستان کے قومی دن پر صدر زرداری کے نام تہنیتی پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد: چین کے صدر شی جن پھنگ نے 23 مارچ کو پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔ اتوار کے روز صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے قومی آزادی ، خود مختاری ، علاقائی سالمیت او ر قومی وقار کا احترام برقرار رکھنے ، تمام خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے ، قومی تعمیر میں نئی پیش رفت اور علاقائی امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے بھر پور کوششیں کی ہیں ۔
بین الاقوامی صورتحال میں چاہے کتنی بھی تبدیلی آئے ، چین ہمیشہ چین پاک تعلقات کو چین کے خارجہ امور میں ترجیح دیتا ہے ، اور چین پاک ہمہ گیر اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔
رواں سال فروری میں صدر زرداری نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور فریقین نے چین پاک تعلقات کے فروغ پر اتفاق رائے حاصل کیے ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ صدر زرداری کے ساتھ مل کر نئے دور میں مزید قریب چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشش کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے۔
اسی روز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف ، اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو تہنیتی پیغام بھیجا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
باہمی اختلافات بھلا کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہو گا: محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں باہمی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان نا صرف خوشی کا موقع ہے بلکہ مستقبل کے حوالے سے ہماری ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ ہمیں اتحاد، قربانی اور عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، یوم پاکستان پر سب کو قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا عہد کرنا چاہیے اور پاکستان کی خاطر ایک ہونا چاہی، باہمی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے حقیقی معنوں میں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا وقت ہے، پاکستان کی سرزمین ہمارے لیے ایک عظیم تحفہ ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ قومی یکجہتی اور عزم سے کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے، دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد جاری ہے اور مکمل خاتمے تک جاری رہے گی، آئیے آج روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔