Nawaiwaqt:
2025-03-25@05:19:25 GMT

علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، وہ  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔علی امین گنڈا پور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے، کچھ اہم فیصلوں پر بانئ پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کریں گے۔ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ بانئ پی ٹی آئی کی مشاورت سے اہم فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس کسی بھی جیل کا دورہ کرنے کا اختیار ہوتا ہے، امید ہے جلد علی امین گنڈاپور کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

عدالت نے عمران خان سے ہفتے میں 2 دن فیملی اور وکلاء کی ملاقات بحال کر دی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مارچ 2025)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں 2دن فیملی اور وکلاءکی ملاقات بحال کر دی،عدالت نے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماﺅں کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل میں عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہونے کے بعد ان کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے ۔ سزا ہونے سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے وکلاءاور فیملی کی ملاقات ہفتہ وار کروائی جا رہی تھی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کو وکلاءاور جمعرات کو فیملی سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہو گی جو بھی عمران خان سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے تمام مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیے تھے۔بتایاگیاتھا کہ قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت ان مقدمات کی کرےگا۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 3 رکنی لارجر مقدمات کی سماعت کرے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دئیے گئے تھے۔عدالت نے مشال یوسفزئی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس بھی مقرر کردہ کیسز میں شامل تھے۔قبل ازیں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین کیس میں وکیل مشال یوسفزئی کی جیل سپرنٹینڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ہفتے میں دو دن کی جیل ملاقات بحال کر دی
  • عمران خان سے ملاقات کیلئے منگل و جمعرات مقرر، میڈیا ٹاک پر پابندی
  • عدالت نے عمران خان سے ہفتے میں 2 دن فیملی اور وکلاء کی ملاقات بحال کر دی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی رمضان کے آخری عشرے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت
  • سیکرٹری انفارمیشن کو اشتہار میں وزیراعلیٰ کے پی کی تصویر لگانے پر ہٹا دیا گیا، ذرائع
  • ملک کو عظیم فلاحی ریاست بنانے کیلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی
  • علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب
  • علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب