بدقسمتی سے کوئی آزاد نہیں، بات کرنیوالے کو پیکا کے تحت بند کر دیا جاتا ہے: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ہری پور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں، بات کرنے والے کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے۔
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں انسٹال رجیم حکومت کیخلاف جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں، 23 مارچ کو مینار پاکستان پر قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، اس قرارداد میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ایک علیحدہ ملک بنایا جائے جہاں مسلمان اپنی آزادانہ زندگی گزار سکے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں ہے، میڈیا آزاد نہیں ہے، جو بات کرتا ہے اس کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے، اس وقت پاکستان کے تمام صوبوں میں حالات خراب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی پوری تیاری تھی، سپیکر کو اجازت کیلئے خط بھی لکھا گیا جس کو منظور نہ کیا گیا جس پر احتجاجاً ہم نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی، پارٹی کا جو سیاسی فیصلہ تھا وہ بالکل درست تھا۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ دہشت گردی واقعات کی مذمت کرتے ہیں، بارڈر پر خاردار باڑ لگی ہونے کے باوجود آمدروفت سوالیہ نشان ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا زاد نہیں عمر ایوب
پڑھیں:
شاہ رُخ سلمان اور عامر خان کے بعد کوئی سُپر اسٹار ہوگا یا نہیں؟ عامر نے بتا دیا
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں بھول جائیں گے۔
اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان ’انڈسٹری کے آخری سُپر اسٹارز‘ ہیں اور نئے زمانے کے اداکاروں کو ان کے جیسی کامیابی کو دہرانا مشکل ہوگا۔
تاہم عامر خان اس خیال پر یقین نہیں رکھتے ان کے مطابق ہر چیز تخلیق اور تباہی کے عمل میں ہے اور اسی طرح ایک دن لوگ بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کو بھول جائیں گے۔
عامر خان نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے بعد کوئی سُپر اسٹار نہیں ہوگا۔ ہمارے بعد بہت آئیں گے، ہم لوگ گنتی میں بھی نہیں رہیں گے۔ آپ بھول جاؤ گے ہم تینوں کو‘۔
https://www.reddit.com/r/BollyBlindsNGossip/comments/1jh4cmv/aamir_khan_on_whether_90s_actors_are_the_last_of/?utm_source=share&utm_medium=web3x&utm_name=web3xcss&utm_term=1&utm_content=share_buttonانہوں نے مزید کہا، ’یہ تو دنیا کی ریت ہے کہ ہر عروج کا زوال ہے اور پھر لوگ بھول جات ہیں ہر چیز کو‘َ
دریں اثنا عامر خان نے حال ہی میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اور بالی ووڈ کے دیگر دو خانز، شاہ رخ اور سلمان خان ایک ساتھ ایک فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں اور صحیح اسکرپٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
عامر نے اپنی 60 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل میڈیاز سے ایک ملاقات میں کہا کہ ایک فلم میں خان ٹرائیکا کے نظر آنے کا امکان ایک ایسی چیز ہے جس کا ناظرین بھی انتظار کر رہے ہیں۔