’ٹیسلا ٹیک ڈاؤن‘ تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکا میں سینکڑوں مظاہرین آج مین ہٹن کے میٹ پیکنگ ڈسٹرکٹ میں ٹیسلا شوروم کے باہر جمع ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کاروبار کو ہدف بنا رہے ہیں جس نے ایلون مسک کو دنیا کا امیر ترین آدمی بنادیا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور وفاقی حکومت میں ان کی شمولیت کی مذمت کرنے کے لیے پیپل اوور پرافٹس اور ڈسٹرکشن پروجیکٹ سمیت گروپس کے زیر اہتمام مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی: ٹیسلا فیکٹری میں آتشزدگی، ایلون مسک کا دورہ اور ملازمین کے لیے ’آئی لو یو‘ کا پیغام

بہت سے مظاہرین نے کہا کہ وہ ایلون مسک کے کاروبار کیخلاف اس لیے احتجاج کر رہے ہیں جس نے انہیں دنیا کا امیر ترین آدمی بنایا ہے، فوربس کا اندازہ ہے کہ ایلون مسک کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 200 بلین ڈالر سے کچھ ہی کم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ہم آگے بڑھیں اور ٹیسلا کے خلاف اتنا ہی مضبوط اور موثر احتجاج جاری رکھیں تو ہم دنیا کو باور کراسکتے ہیں کہ ٹیسلا ایک زہریلا برانڈ ہے جو ایلون مسک کو آکسیجن فراہم کرتا ہے۔

مظاہرین میں موجود ایک شہری کیرن شال کا کہنا تھا کہ ہم مظاہرہ کررہے ہیں اور تحریک پھیل رہی ہے، کیونکہ ایلون مسک ابھی دارالحکومت میں ایک غیر منتخب فرد ہے، جس کے پاس کوئی دفتر نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ای میل ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا سے 400 ملین ڈالر مالیت کے معاہدے کا انکشاف

’ہم اپنے مسائل اور خدشات کو بیان کرنے کے لیے واشنگٹن نہیں جاسکتے، اس لیے ہمیں اس کے کاروباری مقام پر جمع ہونا پڑا اور ایلون مسک کے کاروبار کی جگہوں میں سے ایک ٹیسلا بھی ہے۔‘

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کیخلاف عوامی دباؤ کے حقیقی نتائج برآمد ہوئے ہیں، کمپنی کا اسٹاک جمعہ کو 248.

71 ڈالر پر بند ہوا جبکہ دسمبر میں اس کی 52 ہفتے کی اونچائی 488.54 ڈالرتھی، حالانکہ اس کی قدر اب بھی 2024 کے زیادہ تر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ایلون مسک نے اس ہفتے ٹیسلا آل ہینڈز میٹنگ میں اپنے ملازمین کو بتایا کہ آگے بہتر دن ہیں، ملک بھر میں پرامن مظاہروں کے علاوہ، کم از کم 80 ٹیسلا گاڑیوں کی توڑ پھوڑ یا آگ لگانے کے واقعات امریکا اور کینیڈا میں میڈیا کی سرخیوں میں رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیسلا ٹرکس میں تکنیکی خرابی، کمپنی نے گاڑیاں واپس منگوالیں

جرائم میں اضافے پر جس کی وجہ سے 3 افراد کو وفاقی الزامات کا سامنا کرنا پڑا، ایف بی آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مجرمانہ کارروائیاں تنہا مجرموں نے کی ہیں۔

 

پھر بھی، ایجنسی عوام کو ٹیسلا ڈیلرشپ کے قریب اور اس کے آس پاس نگرانی سمیت مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ترغیب دے رہی ہے۔

ٹیسلا کے متعدد مالکان کے مطابق جب سے ایلون مسک نے صدر کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کی ہے انہیں عوام کی جانب سے ہراساں کیے جانے سمیت تشدد اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ بعض نے ٹیسلا سے چھٹکارا حاصل کرنےمیں ہی عافیت جانی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احتجاج امریکا ایلون مسک ٹیسلا ڈونلڈ ٹرمپ مظاہرین مین ہیٹن واشنگٹن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایلون مسک ٹیسلا ڈونلڈ ٹرمپ مظاہرین مین ہیٹن واشنگٹن ایلون مسک ٹیسلا کے کے لیے

پڑھیں:

کراچی، آئی ایس او کے تحت مرکزی جلوس یوم علیؑ کے دوران باجماعت نماز ظہرین کا انعقاد

عزاداران امام علیؑ نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں سے نفرت کا اظہار کیا، جبکہ فلسطین، لبنان اور یمن کے حق میں نعرے بلند کیے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی جلوس یوم علیؑ میں عزاداران امیرالمومنینؑ کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداران امیرالمومنینؑ نے مولانا طالب موسوی کی اقتداد میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی، نمازیوں کی سہولت کیلئے عارضی وضو خانے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ دورانِ نماز ظہرین نمازی عزاداران امیرالمومنینؑ سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے یمن پر حملے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطین پر مظالم قابلِ مذمت ہیں، سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار جیسے عظیم مجاہدین کی شہادت نے محورِ مقاومت کو مزید تقویت دی ہے، خصوصاً یمن میں سید عبدالملک الحوثی کی تحریک انصار اللہ نے امریکا اور اسرائیل کو کاری ضربیں لگائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد مزاحمتی تحریکوں کے اہداف مزید واضح ہو چکے ہیں، دنیا بھر کے مظلوم متحد ہو رہے ہیں اور فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کیلئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پیشگوئی کہ "اسرائیل جلد صفحۂ ہستی سے مٹ جائے گا"، ان شاء اللہ جلد پوری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جامعات میں شیعہ طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، خصوصاً وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں یومِ حسینؑ کے انعقاد پر طلبہ کے داخلے اور اسناد منسوخ کرنا، اور چھ ماہ گزر جانے کے باوجود اس مسئلے کو حل نہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، ہم گورنر سندھ، وفاقی وزیرِ تعلیم اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کو فی الفور حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، انتہاپسند ہندو حکومت مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی، مساجد پر حملے اور نمازِ جمعہ کی بندش جیسے ظالمانہ اقدامات کر رہی ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو بھارت کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں، جن میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ اور عالمی سطح پر شدید سفارتی دباؤ ڈالنا شامل ہے۔

ترجمان آئی ایس او کراچی نے پاراچنار میں جاری بدامنی اور حکومتی عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا ریاست کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، عرصۂ دراز سے جاری حملوں کے باوجود حکومتی خاموشی افسوسناک ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی عالمی سازش جاری ہے، جس کے تحت اہلِ سنت علمائے کرام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بلوچستان میں پاکستان کی سالمیت پر حملے کیے جا رہے ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تمام داخلی و خارجی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جو ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان آئی ایس او نے خانوادۂ شیعہ مسنگ پرسنز سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہمارے نوجوانوں کو ایک دہائی سے زائد عرصے سے جبری طور پر لاپتہ کیا جا رہا ہے اور اب تک ان کی کوئی خبر نہیں، بعض جبری گمشدہ شیعہ افراد کے والدین اپنے پیاروں کے انتظار میں دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ ان جوانوں کو رہا کریں، اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ ماز ظہرین کے بعد عزاداران امام علیؑ نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں سے نفرت کا اظہار کیا، جبکہ فلسطین، لبنان اور یمن کے حق میں نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین اور امریکا کے درمیان میں ریاض میں نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے، یوکرینی وزیردفاع
  • گوادر میں یوم پاکستان پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد، شہریوں کا ملک سے اتحاد کا شاندار مظاہرہ
  • احتجاج جمہوری حق، ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی
  • بلوچستان فائرنگ، 4 پولیس اہلکار، 4 مزدور جاں بحق: صدر، وزیراعظم کی مذمت
  • کراچی، آئی ایس او کے تحت مرکزی جلوس یوم علیؑ کے دوران باجماعت نماز ظہرین کا انعقاد
  • کوئٹہ، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دھرنے سے گرفتار، موبائل سروسز معطل
  • کوئٹہ پولیس کی مظاہرین کیخلاف کارروائی، ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت دیگر گرفتار
  • ایلون مسک کا ججز کے خلاف پیٹیشن جمع کرنے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالرز انعام کا اعلان
  • سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی جانب قدم، ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری