اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940ء کا دن پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا جمہوری مطالبہ کرنے کے لیے متحد ہونے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ اپنے اسلامی اقدار، روایات، انصاف، مساوات اور آزادی کے اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں۔ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے اور کشمیری پاکستان کو اپنی مقدس سرزمین سمجھتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری نوجوان بھارتی سنگینوں کے سائے میں بھی ''پاکستان زندہ باد'' کے نعرے لگا کر اپنی پاکستان سے وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔ 23 مارچ 1940ء کا دن پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس تاریخی روز لاہور میں منعقدہ اجتماع میں کشمیری قیادت نے بھی شرکت کی اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنی سیاسی منزل کا تعین کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریے کے تحت مسلمانوں کا ایک الگ وطن پاکستان بنانے کا فیصلہ بالکل درست تھا کیونکہ بھارت میں نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بلکہ خود بھارت کے اندر بھی بسنے والی اقلیتیں بھارتی سرکار کے ظلم و جبر اور فسطائیت کا شکار ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج کے دن ہم بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یقینِ محکم اور نظم و ضبط کے ساتھ محنت کے ذریعے ہم پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنا سکتے ہیں کیونکہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جیسے قائداعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کو ایک الگ وطن پاکستان بنا کر دیا تھا ایسے ہی کشمیریوں کو بھی ایک دن بھارت کے ظالمانہ اور جابرانہ تسلط سے آزادی ملے گی اور کشمیری بھی آزادی کی فضاء میں سانس لیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مضبوط اور ہی کشمیر

پڑھیں:

فیٹف سے نکالنا سلطان الانا کا اہم کارنامہ ہے، مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیفٹ) سے نکالنا سلطان علی الانہ کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔

ملک کی مالیاتی اور سماجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے سلطان علی الانہ کو یومِ پاکستان پر نشان خدمات کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

سلطان علی الانا پاکستان میں مائیکرو فنانس کے بانی ہیں، ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں ان کا اہم کردار ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے ملک کو نکالنا سلطان علی الانا کے اہم کارناموں میں سے ایک ہے۔

پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو منیر کمال کا کہنا ہے کہ انہوں نے بطور بینکر کام شروع کیا اور پھر پلٹ کر نہیں دیکھا۔

سابق سیکریٹری خزانہ وقار مسعود کا کہنا ہے کہ سلطان علی الانا ان کی دور اندیشی اور معاشی چیلنجز حل کرنے کی صلاحیت صرف نظام نہیں بناتی بلکہ مستقبل سنوارتی ہے۔

بینکنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود کا کہنا ہے کہ سلطان علی الانہ کا وژن ہمارے مالیاتی نظام کو عالمی معیار پر لے آیا ہے۔

سطان آلانہ انجینئر ہیں، 1985 میں اپنی تعلیم مکمل کرکے پاکستان آئے تو نوکریاں کم تھیں، انہیں نے بطور بینکر کام شروع کیا اور پھر پلٹ کر نہیں دیکھا۔

سلطان علی الانہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں نشانِ خدمت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر میں عسکریت پسندی عوامی حمایت کے بغیر ختم نہیں ہو سکتی ہے، عمر عبداللہ
  • کوہالہ میں سینکڑوں لوگوں نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی، ”پاک وال“ کا افتتاح
  • پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اداکرنے کی ضرورت : سردار عتیق احمد
  • مقبوضہ کشمیرمیں یوم پاکستان
  • فیٹف سے نکالنا سلطان الانا کا اہم کارنامہ ہے، مفتاح اسماعیل
  • تنازعہ کشمیر کے حل کیلیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ناگزیر ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
  • یوم پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام ریلی
  • دفعہ 370 کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارا گیا، کشمیری رہنما غلام نبی پروانہ کا خصوصی انٹرویو
  • کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے