اے پی سی کےلیے عمران خان کی شرکت پر غورکیا جاسکتا ہے،بیرسٹر عقیل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت پر غورکیا جاسکتا ہے ،سابق وزیراعظم کو ویڈیو لنک کی سہولت دی جاسکتی ہے ۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کی سہولت دی جائے گی وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کہتے ہیں اگر اے پی سی میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی اپنے بانی کی موجودگی کی شرط رکھتی ہے تو حکومت ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت پر غور کرسکتی ہے ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیرسٹر عقیل
پڑھیں:
سابق وزیراعظم عمران خان سے ہفتے میں 2 دن کی ملاقاتیں بحال
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں 2 روز منگل اور جمعرات کی ملاقات بحال کر دی۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم پر مشتمل لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
وکیل جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے عدالت کو بتایا کہ دسمبر تک اسی ایس او پیز کے تحت جیل ملاقاتیں کرائی جا رہی تھیں، جنوری کے بعد سٹیٹس تبدیل ہوا، سکیورٹی تھریٹس بھی تھیں، جیل مینوئل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی منگل کے روز ملاقاتیں کرا رہے ہیں، جنوری کے بعد بانی پی ٹی آئی کا سٹیٹس انڈر ٹرائل قیدی سے سزا یافتہ قیدی بن گیا۔
قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہر بندہ درخواست لے کر آ جاتا ہے کہ میری بھی جیل میں ملاقات کرائی جائے، جس پر وکیل جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا یہ جیل ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کی کیا ضرورت ہے؟ یہ ملاقات کر کے چلے جائیں، ان سے انڈر ٹیکنگ لے لیتے ہیں کہ جیل ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہ کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جیل میں منگل اور جمعرات کو ملاقات بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ جو نام دیں گے صرف وہی ملاقات کر سکے گا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہوگی، جو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا۔
اسلام آباد کچہری کے باہر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق