ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انکشاف کیا ہے کہ 2007 کی مشہور فلم "ویلکم" کے سیٹ پر انیل کپور اور نانا پاٹیکر ان کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آپس میں جھگڑا کرتے تھے۔

حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملیکہ شیراوت نے اپنے فلمی کیریئر اور ماضی کے دلچسپ تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے "ویلکم" کے سیٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے درمیان ایک مزاحیہ کشمکش چلتی تھی تاکہ وہ ان کی توجہ حاصل کرسکیں، جس کی وجہ سے وہ خود کو بہت خاص محسوس کرتی تھیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی، جہاں شدید گرمی کے باوجود سب جلدی کام مکمل کرنے کے لیے بے چین تھے۔

واضح رہے کہ "ویلکم" میں انیل کپور، اکشے کمار، نانا پاٹیکر، کترینہ کیف، اور ملیکہ شیراوت نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل "ویلکم بیک" کے نام سے 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا، جو ناظرین میں بھی مقبول رہا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انیل کپور

پڑھیں:

بلوچستان اور کے پی پر توجہ دینے کی ضرورت، تمام جماعتیں ملک کی خاطر متحد ہو جائیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتیں ملک و قوم کی خاطر متحد ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف نے ہارڈ اسٹیٹ کا لفظ کیوں استعمال کیا؟ عرفان صدیقی نے وضاحت کردی

گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال تشویشناک ہے، پوری قوم اور تمام جماعتیں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ اپوزیشن سیاست کے لیے عوامی ایشوز پر بات کرے، اب وقت آگیا ہے کہ ملکی مفادات کے لیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ اس وقت بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آئے روز کوئی نا کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف

کچھ روز قبل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ہم گورننس کے خلا کو کب تک شہدا کے خون سے پُر کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف بلاول بھٹو بلوچستان توجہ چیئرمین پی پی پی خیبرپختونخوا دہشتگردی قومی سلامتی کمیٹی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اجے دیوگن کی سنگھم اسٹائل میں انٹری؛ فلم ’ریڈ ٹو‘ کا پوسٹر جاری
  • بلوچستان اور کے پی پر توجہ دینے کی ضرورت، تمام جماعتیں ملک کی خاطر متحد ہو جائیں، بلاول بھٹو
  • کرینہ کپور بھی راہول گاندھی کو ڈیٹ کرنے کی خواہشمند؟
  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع
  • مسلم لیگ ن کا دعویٰ غلط، نواز شریف مکمل صحتیاب اور کاروبار پر توجہ دے رہے ہیں
  • بوڑھا دھاڑیں مار مار کر رو رہا تھا!
  • “ویلکم” کے سیٹ پر میری توجہ کے لیے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑتے تھے: ملیکہ شیراوت
  • عالیہ میری پہلی بیوی نہیں ہے، رنبیر کپور کا تہلکہ خیز انکشاف
  • بابراعظم نے فون پر اسپنرز کیخلاف میری مدد مانگی تھی