پاکستان نیوی نے یوم پاکستان پر خصوصی وڈیو جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نیوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کر دی۔
یقین کے نام سے جاری کی جانے والی یہ وڈیو ان معماران وطن کے نام کی گئی ہے جنہوں نے پاکستان کو خواب سے تعبیر کی شکل عطا کی۔
یہ وڈیو خراج عقیدت ہے ان کے نام جو عظمتوں کے ہر سفر میں پاکستان کی پہچان بنے۔
یہ وڈیو خراج ہے ان کو ششوں اور کاوشوں کے لیے جن کی بدولت پاکستان وجود میں آیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں 23 مارچ پر خصوصی رعایت
سٹی42: پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں 23 مارچ کو پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی رعایت دی گئی۔
پھلوں، سبزیوں اور دیگر ضروری اشیاء پر 5 سے 23 فیصد تک کی رعایت فراہم کی گئی ہے تاکہ عوام کو سستے داموں اشیاء مل سکیں۔
ٹاون شپ ماڈل بازار میں 23 مارچ کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ماڈل بازار کے سٹالز ہولڈرز اور انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی اور یومِ پاکستان کے حوالے سے اہم پیغامات بھی دئیے۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے