پاکستان کوعظیم اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو عظیم اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اور طبقہ اپنا کردار ادا کرے۔
یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں ان رہنما اصولوں اور عظیم اہداف کو سر بلند رکھنے کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مسلمانان ہند کو الگ وطن کےحصول کیلئے متحد کیا۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
انہوں نے کہا کہ آج کے دن قائداعظم سمیت تحریک آزادی کے دیگر عظیم قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے اخلاص، تدبر اور بے مثال قربانیوں سے پاکستان وجود میں آیا، پاکستان کو عظیم اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہر فرد اور طبقے کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران پاک فوج اور سکیورٹی کے تمام اداروں نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، یوم پاکستان ان شہداء کی عظمت اور ان کی قربانیوں پر اظہار تشکر کا دن بھی ہے۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بنانے کیلئے پاکستان کو
پڑھیں:
پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اداکرنے کی ضرورت : سردار عتیق احمد
مظفرآباد(نامہ نگار)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت خداوندی سے کم نہیں ہے، قیام پاکستان کیلئے اسلاف کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔قاعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال سمیت ان ہیروز کو آج کے موقع پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روز کوششوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملی ہے، ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے مملکت خداداد پاکستان کی خوشحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوہالہ میں نئی تعمیر ہونے والی یادگار پاکستان کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق ، حق خودارادیت میں رکاوٹ نہ بنیں بلکہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تا کہ مسئلہ کشمیر کا ٹھوس حل ممکن ہو۔انہوں نے کہاکہ موجودہ عالمی حالات اور خطے میں پڑنے والے ممکنہ اثرات کے پیش نظر اس دن کی اہمیت اب پہلے سے بھی زیادہ ہے ۔پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور کشمیری عوام کی امیدوں اور امنگوں کا محور و مرکز اور آخری پناہ گا ہ ہے موجودہ بین الاقوامی حالات میں تبدیلی کے بعد نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر پاکستان کی تمام جماعتوں اور کشمیر ی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی مضبوطی استحکام اور سلامتی کے لیے متحد ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات طے شدہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کا ایسا مذاکراتی حل جو کشمیریوں کی خواہشات کا عکاس ہو، پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کیلئے قابل قبول ہو، نہ صرف پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے قریب لا سکتا ہے بلکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کا مستحکم ذریعہ بھی ثابت ہو گا۔