ہم بھی مسلمان ہیں، نماز پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں: منال خان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ منال خان نے نماز اور روزوں پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔
منال خان سوشل میڈیا پر بھی بہت سرگرم رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 10.4 ملین فالوورز ہیں۔
منال خان اکثر اپنی روزمرہ زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مذہبی عبادات پر کی جانے والی تنقید کا جواب دیا۔
منال خان نے کہا کہ کل میں نے جو ویڈیو شیئر کی، وہ بہت سارے لوگوں کو پسند آئی، لیکن کچھ نے سوال کیا کہ کیا میں نے مغرب کی نماز پڑھی یا نہیں؟ تو آج میں نے نماز ادا کی اور سوچا آپ سب سے شیئر کر لوں اور ہاں میرے ناخنوں پر نیل پالش بھی نہیں ہے، ہم بھی مسلمان ہیں نماز پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں اور عبادت بھی کرتے ہیں۔
منال خان کی رمضان روٹین کو مداحوں نے بہت سراہا، ان کے دوپٹے کے ساتھ انداز اور نو میک اپ لک کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: منال خان
پڑھیں:
اوکاڑہ: سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف پوسٹ شیئر کرنیوالے ملزم پر مقدمہ درج
---فائل فوٹوپنجاب کے شہر اوکاڑہ میں سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پوسٹ شیئر کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے پوسٹ میں اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔
ملزم نے اداروں کے خلاف نفرت اور عوام میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔