فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے: صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم مسلح افراج کے شانہ بشانہ ہے۔
یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، آج ہم وطن کے شہد اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، مادر وطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، اندورنی و بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے رہیں گے۔
آصف علی زارداری نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے، نوجوان نسل میں نفرت و مایوسی پھیلانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم باحوصلہ قوم، چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے
مسئلہ کشمیر
صدر مملکت نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
لاہور میں 279 ٹریفک حادثات، 340 افراد زخمی
صدر مملکت نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا، عالمی برادری کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے 16 دہشتگرد جہنم واصل کردیے
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ایک گروپ کی افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔
22/23 مارچ کی رات کو خوارج دہشتگردوں کا ایک گروپ پاک افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کررہا تھا، سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، اسی دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں تمام 16 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
سورس : آئی ایس پی آر