معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن شروع ہونے سے پہلے لوگ زیادہ عبادت کیا کرتے تھے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ آج کل ہر گھر میں رمضان کی رونقیں لگی ہوئی ہیں، سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور ٹی وی چینلز پر مختلف چیزیں سکھائی جا رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے ڈیلی وی لاگ میں کہا کہ پہلے رمضان کا وقت زیادہ عبادت میں گزرتا تھا، لیکن اب رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر روزے کا وقت گزر جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں قرآن اور تسبیح پڑھنے پر زیادہ وقت دیا جاتا تھا، لیکن اب لوگ زیادہ تر ٹرانسمیشن دیکھنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی رمضان ٹرانسمیشنز کا حصہ بنتی ہیں اور انہیں دیکھنے سے روزے کا وقت آسانی سے گزر جاتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع

---فائل فوٹو 

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئیں

بشریٰ بی بی کےخلاف 26 نومبر کے 31 مقدمات کی تفتیش کیلئے 7 تفتیشی افسران اڈیالہ جیل میں موجود تھے،

عدالت نے 7 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کے لیے بھی درخواست دائر کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • بشریٰ بی بی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
  • بدقسمتی سے کوئی آزاد نہیں، بات کرنیوالے کو پیکا کے تحت بند کر دیا جاتا ہے، عمر ایوب
  • بدقسمتی سے کوئی آزاد نہیں، بات کرنیوالے کو پیکا کے تحت بند کر دیا جاتا ہے: عمر ایوب
  • ہم بھی مسلمان ہیں، نماز پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں: منال خان
  • آسان فارمولا