غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 130 فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جس کا مقصد مبینہ طور پر حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر دباؤ ڈالنا ہے۔

ادھر جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی افواج کی گولہ باری اور فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرحد پار سے فائر کیے گئے راکٹس کو روکا اور جوابی کارروائی میں دو لبنانی شہروں پر گولہ باری اور تین دیگر علاقوں میں فضائی حملے کیے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق، یہ حملے لبنانی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیے گئے۔ لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب اسرائیلی حکام نے کہا کہ انہوں نے تین راکٹس کو سرحدی علاقے میں مار گرایا۔ تاہم، حزب اللہ نے ان حملوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔

یہ صورتحال غزہ جنگ کے خطے میں مزید پھیلنے کے خدشات کو بڑھا رہی ہے، جہاں پہلے ہی ہزاروں فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

غزہ کے ناصر اسپتال پر اسرائیلی حملہ، حماس رہنما سمیت 16 افراد شہید

غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں خان یونس کے ناصر اسپتال پر فضائی حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اسماعیل برہوم سمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی میزائل اسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ پر گرا، جس سے شدید نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج نے حملے کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ایک "کلیدی دہشت گرد" کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا، تاہم نشانہ بنائے گئے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں اسپتال کی تیسری منزل پر آگ بھڑکتی دیکھی جا سکتی ہے، تاہم ان کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب خان یونس اور رفح میں جاری اسرائیلی بمباری سے آج کے شہداء کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمے اور گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 6 افراد شہید ہوئے، جبکہ ماعن کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس کے علاوہ 6 فلسطینی اسرائیلی حملے میں اس وقت زخمی ہوئے جب ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے ناصر اسپتال پر اسرائیلی حملہ، حماس رہنما سمیت 16 افراد شہید
  • اسرائیلی جارحیت جاری ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کرگئی
  • غزہ میں سینئر حماس لیڈر سمیت 26، لبنان میں 7 افراد شہید، امریکا کی یمن پر بمباری
  • غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے سات افراد شہید
  • غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، 59 فلسطینی شہید، اسپتال بھی تباہ
  • لبنان اور اسرائیل میں فضائی حملوں کا تبادلہ، نئی جنگ کا خطرہ
  • اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید
  • غزہ، 48 گھنٹوں کے دوران مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی
  • اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 59 فلسطینی شہید، واحد کینسر اسپتال تباہ