جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز

برلن/بیروت: جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، “اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حملوں کی بحالی عوام کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے۔ ہم شہری ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔”

اسرائیل نے 19 جنوری 2025 کو جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر غزہ پر حملے شروع کر دیے ہیں، جس پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ان ممالک نے زور دیا کہ تمام فریقین مذاکرات کے ذریعے مستقل جنگ بندی کی کوشش کریں۔

وزراء نے یہ بھی کہا کہ حماس کو یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے اور یہ تنظیم “غزہ پر حکمرانی نہ کرے اور نہ ہی اسرائیل کے لیے خطرہ بنے”۔

لبنان کے جنوبی علاقے طولین میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک معصوم بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فرانس اور برطانیہ فوری جنگ بندی

پڑھیں:

اسرائیلی جارحیت جاری: غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز

غزہ: اسرائیلی جارحیت میں اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جس میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

غیرملکی میڈیا  رپورٹس کےمطابق غزہ کی وزارت صحت نے کہاکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ سے فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر انخلا کا حکم دیا ہے جبکہ رفح کے بعض علاقوں میں فوجی کارروائیاں جاری ہیں، زیادہ تر فلسطینی جو حالیہ جنگ بندی کے دوران اپنے گھروں کو واپس آئے تھے، دوبارہ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس پر دباؤ ڈالنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے تاکہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع پر راضی کیا جا سکے۔

خیال رہےکہ 8 اکتوبر 2023 سے اسرائیل  غزہ کے نہتے مسلمانوں پر مسلسل بمباری کررہاہے، جس کی وجہ سے ہزاروں گھر مسمار اور کئی ہزار مساجد، گرجا گھر، اسپتال اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر تباہ ہوگئےہیں۔

 واضح رہےکہ جنگ بندی کے دوران حماس نے 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جبکہ اسرائیل نے تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا تھا، تاہم اسرائیل نے مزید یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بار  پھر فلسطین کے نہتے لوگوں پر بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے، غزہ میں خوراک، ایندھن، بجلی، امداد اور طبی سامان کی ترسیل بھی روک دی۔

غزہ میں انسانی بحران دن بدن شدت اختیار کر رہا ہے، اور شہری مسلسل جنگ اور نقل مکانی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل نے حماس کے سامنے نئی شرط رکھ دی
  • حماس ہتھیار ڈال دے؛ غزہ جنگ بندی کیلیے اسرائیل کی نئی شرط
  • حماس ہتھیار ڈال دے، جنگ بندی کے لیے اسرائیل کی شرط
  • مصر کی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے نئی تجاویز
  • اسرائیلی جارحیت جاری: غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز
  • پوپ فرانسس کا غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ
  • جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری بحالی کا مطالبہ
  • سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا، پاکستان کا دوٹوک مطالبہ
  • سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا، پاکستان