آئی پی ایل میں شرکت؛ شکیب فرنچائزز کے پاؤں پڑنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا بالنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔
بنگلادیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: فراڈ کیس؛ شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری، مگر کیوں؟
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب الحسن رائل چیلنجرز بنگلور، راجستھان رائلز، اور سن رائزرز حیدرآباد کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں کیونکہ اِن 3 ٹیموں کا اسپن ڈیپارٹمنٹ کمزور ہیں تاہم لیگ کے شروع ہونے کے بعد انکی شمولیت کا امکان نہایتی کم ہے۔
مزید پڑھیں: شکیب الحسن کا وطن واپس لوٹنے کے فیصلے پر یوٹرن
ادھر شکیب الحسن کو آئی پی ایل کھیلنے کا موقع محض اس صورت میں مل سکتا ہے کہ جب کوئی کھلاڑی زخمی ہوجائے یا ٹورنامنٹ کے دوران دستبردار ہوجائے۔
مزید پڑھیں: قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ شکیب نے آئی پی ایل میں 71 میچ کھیل کر 793 رنز بنائے ہیں جبکہ گیند کے ساتھ انہوں نے 63 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شکیب الحسن پی ایل
پڑھیں:
اے پی سی کےلیے عمران خان کی شرکت پر غورکیا جاسکتا ہے،بیرسٹر عقیل
وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت پر غورکیا جاسکتا ہے ،سابق وزیراعظم کو ویڈیو لنک کی سہولت دی جاسکتی ہے ۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کی سہولت دی جائے گی وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کہتے ہیں اگر اے پی سی میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی اپنے بانی کی موجودگی کی شرط رکھتی ہے تو حکومت ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت پر غور کرسکتی ہے ۔