کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے دن کم ریکارڈ ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 3022ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 3لاکھ 18ہزار روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 686روپے گھٹ کر 2لاکھ 72ہزار 633روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3475روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2979 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 19ڈالر کم ہوئی تھی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا تھا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان سونے کی قیمت کی سطح پر روپے کی

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کی فی من قیمت 2900 روپے مقرر کردی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء) پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری گندم کی فی من قیمت 2 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، سرکاری گوداموں سے اب تک 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کی جا چکی ہے۔ میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری گندم ریلیز پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پالیسی کے تحت سرکاری گوداموں سے مزید گندم ریلیز کی جائے گی۔

جبکہ پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت 2900 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ نے 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی۔ ڈی جی فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ اب تک 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کی جا چکی ہے۔ اور سرکاری گوداموں سے مزید گندم ریلیز کی جائے گی۔ دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں خوراک کی برآمدات میں 4.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی حجم 5 ارب 17 کروڑ ڈالر رہا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران غذائی اشیا کی برآمدات کا حجم 5 ارب 17 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال کی نسبت فوڈ ایکسپورٹ میں 20 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، باسمتی چاول کی برآمدات میں 11.23 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق آٹھ ماہ میں مجموعی طور پر 2 ارب 48 کروڑ ڈالر کے چاول برآمد کیے گئے، پاکستان نے جولائی سے فروری کے دوران 40 کروڑ 69 لاکھ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی، گزشتہ سال کے مقابلے میں چینی کی برآمدات میں 1831 فیصد نمایاں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مچھلی کی برآمدات میں 0.75 فیصد اضافہ ہوا جو 26 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہی، تمباکو کی برآمدات میں 106 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 12 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق پھلوں، سبزیوں، دالوں، مصالحہ جات اور آئل سیڈز کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج مزید اضافہ
  • وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید
  • وفاقی وزیر نے چینی کی قیمت میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
  • پاکستان میں آج بروزپیر،24مارچ کو سونے کی قیمت 3 لاکھ 19 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کی فی من قیمت 2900 روپے مقرر کردی
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
  • سونے کی قیمت میں آج بھی سیکڑوں روپے کی کمی
  • سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت595روپے کلو پر مستحکم