یوم پاکستان: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔
ملک بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک اہم لمحہ ہے، ایک ایسا دن جس نے بطور قوم ہمارے وژن کو اجاگر کیا۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
اعلامیہ میں کہا گیا کہ قوم جمہوریت کے جھنڈے تلے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، پاکستان اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے، شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ چوکس اور ثابت قدم ہیں، مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت، وطن کی خودمختاری کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آج کا پاکستان عالمی برادری کے ایک ذمہ دار ملک اور پرعزم رکن کے طور پر کھڑا ہے، پاکستان امن، استحکام اور تعاون کی وکالت کرتا ہے، یقینی بنائیں گے کہ پاکستان دنیا میں ہم آہنگی کا مینار بنا رہے، ہر قیمت پر پاکستان کی حفاظت کریں گے۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کوئٹہ، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دھرنے سے گرفتار، موبائل سروسز معطل
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کو گرفتار، لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس اور انتظامیہ نے سریاب روڈ کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ماہ رنگ بلوچ اور دیگر مظاہرین کو گرفتار کرتے ہوئے دو لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے رکن سینٹرل کمیٹی بیبرک بلوچ، ڈاکٹر الیاس اور انکے رشتہ داروں کی بازیابی کیلئے سریاب روڈ پر جامعہ بلوچستان کے قریب احتجاجی مظاہرے کا آغاز کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ جس میں مبینہ طور پر دو مظاہرین جان کی بازی ہار گئے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بعد ازاں ان دو مظاہرین کی لاشوں سمیت دوبارہ احتجاج جاری رکھی۔ تاہم آج صبح سویرے پولیس اور انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔ مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنماء ماہ رنگ بلوچ بھی گرفتار ہوئی ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ روز سے موبائل سروسز بھی معطل کر دیئے گئے ہیں۔