یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں پریڈ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ ایوان صدر میں ہو رہی ہے جس کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری ہیں۔
ایوان صدر میں ہونے والی پریڈ میں غیرملکی سفیر، اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد بھی دی ہے۔
رمضان المبارک کی وجہ سے مسلح افواج کی پریڈ کو محدود کیا گیا ہے، بعد میں یوم پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول اعزازات کی تقریب آج 2 بجے ہوگی، صدر آصف علی زرداری مختلف اہم قومی شخصیات کو اعلیٰ سول قومی اعزازات سے نوازیں گے۔
یہ تقریب ایوان صدر کے استقبالیہ ہال میں ہوگی، آئینی اداروں کے سربراہ تقریب میں موجود ہوں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یوم پاکستان ایوان صدر
پڑھیں:
یوم پاکستان کل بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ملی نغمہ جاری
اسلام آباد: یوم پاکستان کل ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، 23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمہ جاری کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے کے بول میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان ہیں، ملی نغمے کو معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔
رواں سال یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔
پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کرینگے، صدر مملکت آصف زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، یوم پاکستان پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔
اس دن کی مناسبت سے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔
یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔
دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی ،خوشحالی کی دعاؤں سے ہوگا جبکہ تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور تقسیم برصغیر کی جدوجہد کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے اسلاف کی آخری آرام گاہوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔
دہشت گردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے یوم پاکستان کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
Post Views: 1