سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے عشروں کے دوران ایک مضبوط، باہمت اور وفادار قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے، جو غیر معمولی حالات میں بھی ثابت قدم رہی ہے۔ایران اور پاکستان کی قیادتوں کے مضبوط عزم کے تحت دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کے فروغ میں شاندار مثال قائم کر چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے اور اس کے عملے کی جانب سے عظیم پاکستانی قوم کو یومِ پاکستان کے پُرمسرت اور تاریخی موقع پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے حکومت اور عوامِ  کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم شاعر و مفکر علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے عشروں کے دوران ایک مضبوط، باہمت اور وفادار قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے، جو غیر معمولی حالات میں بھی ثابت قدم رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اور پاکستان کی قیادتوں کے مضبوط عزم کے تحت دونوں ممالک برادرانہ تعلقات کے فروغ میں شاندار مثال قائم کر چکے ہیں، جو اسلامی اخوت، حسنِ ہمسائیگی، باہمی احترام اور خیرسگالی کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یومِ پاکستان کے اس 86ویں موقع پر ہم پاکستان کی پائیدار امن، ترقی اور سلامتی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا گیا ہے کہ کی جانب سے

پڑھیں:

یوم پاکستان آج،قوم ہر چیلنج کیلئے تیار، وزیر اعظم: سفرمشکل ، ناممکن نہیں، صدر

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نمائندہ  خصوصی )  وزیراعظم شہبازشریف نے یوم پاکستان پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بابائے قوم محمد علی جناح کے تصور کردہ قوم میں تبدیل کرنے کے لیے ثابت قدمی، انتھک محنت اور ایک اجتماعی وژن کی ضرورت ہے۔ گزشتہ ایک برس میں ہم نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جو جرات مندانہ اصلاحات، دانشمندانہ پالیسیوں اور پاکستانی غیور عوام کی ہمت و حوصلے کے ذریعے ممکن ہوا، ہماری مسلح افواج، ادارے اور سکیورٹی افسران و اہلکار پاکستان کی خودمختاری اور استحکام کی بڑی بہادری سے حفاظت کرنے میں مصروف عمل ہیں۔  یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ ایک ابھرتی ہوئی قوم سے جوہری طاقت تک، ہمارا سفر استقامت اور مضبوط عزم سے طے ہوا ہے۔ مگر ابھی ہمارا سفر ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی اس ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے۔ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت میں اپنی جانیں نچھاور کیں،ہماری قوم مضبوط، متحد اور کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے۔ درست پالیسیوں، نیک نیتی، قومی اتحاد سے ہم معاشی خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔ دنیا میں اپنا وہ مقام حاصل کر سکتے ہیں جسکا خواب پاکستان کے بانیوں نے دیکھا تھا۔میرا یقین ہے نہ تو کوئی چیلنج ناقابل تسخیر ہے اور نہ ہی کوئی مشکل اتنی بڑی ہے، مقصد میں متحد ہو کر اپنے نظریات کے لیے پرعزم ہونا ہے۔ ہم ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف صدر آصف زرداری نے یومِ پاکستان پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان ہمارے بانیان اور تحریکِ پاکستان کے کارکنوں کی عظیم قربانیوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں وجود  میں آیا۔ آج ہمیں سیاسی، معاشی اور سکیورٹی کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔  علاوہ ازیں، ہم دہشت گردی جیسے عفریت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ہماری بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع میں بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔تاہم، ہم ان چیلنجز پر قابو پانے اور مزید مضبوط بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم اپنے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔ ساتھ ہی، ہم اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کیلئے بھی ثابت قدم رہیں گے۔ہم جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں ہمارا سفر مشکل ضرور ہے، لیکن ناممکن نہیں۔ اصل طاقت عوام ہے، میں ہر پاکستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر، تقسیم اور منفی رجحانات کو مسترد کرے اور ایک خوشحال، ہمہ گیر اور انصاف پر مبنی پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرے۔صدر آصف علی زرداری آج  ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں ممتاز شہریوں اور مختلف شعبہ حیات میں نمایاں کردار پر ممتاز شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کریں گے، اس سے قبل صدر مملکت مسلح افواج پریڈ کی سلامی لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر کی بدولت چین پاکستان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں ، چینی سفیر
  • متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب
  • یوم پاکستان: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم کا قوم کو پیغام
  • چینی صدر کا پاکستان کے قومی دن پر صدر زرداری کے نام تہنیتی پیغام
  • ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے، بیرسٹر سلطان
  • ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لیکر جانا ہے، وزیراعظم کا یوم پاکستان پر پیغام
  • یوم پاکستان پر صدر اور وزیر اعظم کا قوم کو پیغام، معاشی حالات مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہار
  • یوم پاکستان آج،قوم ہر چیلنج کیلئے تیار، وزیر اعظم: سفرمشکل ، ناممکن نہیں، صدر
  • ’میں مجاہد ہوں, پاکستان کا محافظ ہوں‘ پاک فوج کے جوانوں کا دشمنوں کو واضح پیغام