رپورٹ: عمران ملک ، سکھر

شکارپور سے تعلق رکھنے والے خالد حسین ترین ، جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ہم شکل ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ وہ قائداعظم سے شباہت رکھتے ہیں۔

خالد حسین ترین نے وی نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا، 2015 سے میں ہر سال باقاعدگی سے یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دیتا ہوں۔ وہاں لوگ مجھے بے حد محبت اور عقیدت سے ملتے ہیں۔ روزانہ درجنوں لوگ مجھ سے اتفاقیہ ملاقات کرتے ہیں، مجھ سے بات کرتے ہیں اور میرے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ عوام قائداعظم سے آج بھی محبت کرتے ہیں اور اسی نسبت سے مجھ سے بھی پیار کرتے ہیں۔

خالد حسین ترین کا کہنا ہے کہ وہ قائداعظم کے پیغام ‘ایمان، اتحاد اور یقینِ محکم’ کو عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے اگر حکومت ان کی سرپرستی کرے تو وہ گاؤں گاؤں اور شہر شہر جا کر یہ پیغام عام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان بھر میں یہ پیغام پہنچاؤں تاکہ نئی نسل قائداعظم کے اصولوں کو سمجھ سکے اور ان پر عمل کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: خالد حسین ترین کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

یوم پاکستان کے موقع پر امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کا ویڈیو پیغام

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے پیغام میں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی کا مشاہدہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی زندگی کے ہر شعبے میں نے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں عظیم ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں

https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2025/03/WhatsApp-Video-2025-03-23-at-11.12.19-AM.mp4 Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • 23 مارچ، تعمیر وطن میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کا عہد کریں، لارڈ قربان حسین
  • پنجاب کو قائداعظمؒ کے ویژن کے مطابق بلندیوں پر گامزن کرینگے: مریم نواز
  • عاشقانِ رسول ﷺکے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے:احسن اقبال
  • عاشقانِ رسولﷺ کے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے، احسن اقبال
  • یوم پاکستان کے موقع پر امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کا ویڈیو پیغام
  • یوم پاکستان پر صدر اور وزیر اعظم کا قوم کو پیغام، معاشی حالات مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہار
  • حافظ حسین احمد جے یو آئی کے انمول اثاثہ تھے، مولانا عطاء اللہ شہاب
  • ہم عظیم رہنما اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور عظیم پاکستانی فلسفی علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں* سفیر ایران رضا امیری مقدم
  • شوہر کے فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے بینیفشری ہونے کا انکشاف