برمنگھم، دوسرا بڑا شہر کچرے، چوہوں اور بدبو کی گرفت میں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
لاہور:
کراچی کو بھول جائیے، بکھرے کچرے کے ’’حسین ‘‘نظارے دکھلانے میں دوسرے بڑے انگلش شہر برمنگھم نے ہمارے شہر کو مات دے ڈالی، وہاں کچرا اٹھانے والوں کی ہڑتال سے ترقی یافتہ نگر ’’کچرا گھر‘‘ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
لوگ جہاںدل چاہے، کوڑا پھینکنے لگے، جابجا چھوٹی چھوٹی کچرا کنڈیاں جنم لے چکیں جہاں دندناتے چوہوں کی آبادی میں اتنا اضافہ کہ وہ کاروں تلے آنے لگے۔
شہری شدید بدبو اور بیماریاں پھیلنے کے خطرے سے پریشان ہیں، کچرا اٹھانے والے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے سے ناراض ہیں۔
ہڑتال نے عیاں کر دیا ہم جن کچرا اٹھانے والوں کو عام زندگی میں اہمیت نہیں دیتے، انہی کا ماحول صاف ستھرا اور ہمیں صحت مند رکھنے میں بڑا اہم کردار ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
3 افراد کی ہلاکت، نوشکی، سوراب، قلات اور خضدار میں ہڑتال
— فائل فوٹوکوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلی پر فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر نوشکی، سوراب، قلات اور خضدار میں ہڑتال کی گئی۔
آج ان علاقوں میں کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں جبکہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھرنا بھی دیا گیا۔
اس مقام کے ملحقہ علاقوں میں بھی دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔
حکومتِ بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے روڈ کھلوانے کے یئے قانون کے مطابق کارروائی کی تھی، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور تشدد کیا جس سے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہوئے تھے