ملیر ایکسپریس وے پر گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا بچہ دوران علاج جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ ملیر ایکسپریس وے پر 6 روز قبل نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 8 سالہ بچہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے ملیر ایکسپریس وے ندی شرافی گوٹھ کے قریب 17 مارچ کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ھونے والا بچہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم ٹور گیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ محمد احسن ولد محمد عادل کے نام سے کی گئی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
متوفی ملیر کا رہائشی تھا ، متوفی کی لاش غسل و کفن کے لیے خدمت خلق فائونڈیشن ملیر کالا سعودآباد لے جائی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی کی پولیس نے کارروائی کرکے شادی شدہ خاتون سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ مالک مکان محمد علی نے میرے ساتھ زیادتی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی
واقعہ کی اطلاع پر صدر بیرونی پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوئے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی، یا ہراسممٹ ناقابل برداشت ہیں۔