راولپنڈی:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج راولپنڈی کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں سحری کی اور وہاں مقامی عوام کے ساتھ وقت گزارا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے روایتی پاکستانی کھابوں کا لطف اٹھایا، جن میں مرغ چنے، پائے، نہاری، لسی اور گرما گرم نان شامل تھے۔

گورنر پنجاب کی چاندنی چوک فوڈ سٹریٹ میں موجودگی پر راولپنڈی کے مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور گورنر کے ساتھ سیلفیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر راولپنڈی کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور عید کے تحائف بھی بچوں میں تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں: ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک کی بہتری کیلیے آگے بڑھنا ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا کہ میں پنجاب کی ہر گلی اور محلے میں جا کر لوگوں کے درمیان بیٹھنا پسند کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور ہماری سیاست کا مقصد ہمیشہ عوام کے ساتھ رہنا اور ان کے مسائل حل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کا کردار صرف گورنر ہاؤس تک محدود نہیں ہے۔ میں ہر ضلع میں جا کر عوام کے مسائل سنوں گا اور ان کے حل کے لیے بھرپور کوشش کروں گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب

پڑھیں:

عوام اور فوج ساتھ کھڑے ہیں ، فتنہ الخوارج کے عزائم ناکام بنائیں گے ، صدر زرداری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔یوم پاکستان  پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام اور مسلح افواج ساتھ کھڑے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں اس کا بھی مقابلہ کرنا ہو گا، ہمارے اندر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیتیں ہیں، ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں، مشکلات سے نہیں گھبراتے، اندرونی وبیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔صدر نے کہا کہ کہ پاکستان کو بہت سے جیوپولیٹیکل چیلنجز کا سامنا ہے، مسلح افواج کے جوان بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہم اپنے کشمیری بہن ، بھائیوں کو کبھی نہیں بھولے ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

 یوم پاکستان پر تعلیم، صحت، زراعت میں جدت کا عہد کرتے ہیں، پنجاب کو  معیشت کا انجن اور ترقی کا مرکز بنا ئیں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ، شہریوں نے پنکھے اور اے سی چلانا شروع کر دیے
  • لوگوں کی محبت دیکھ کر مجھ سے حسد نہ کریں: گورنر سندھ کا میئر کراچی کو جواب
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا
  • عوام اور فوج ساتھ کھڑے ہیں ، فتنہ الخوارج کے عزائم ناکام بنائیں گے ، صدر زرداری
  • عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے: وزیراعظم
  • 9 مئی کے ذمہ داروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، میئر کراچی
  • ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آگئے، عظمیٰ بخاری
  • گورنر ہاؤس کراچی میں شرکاء کا عمران خان کیلئے لفظ ’سلام‘ سے انکار
  • گورنرسندھ کی خداداد کالونی، شاہراہ قائدین آمد