Express News:
2025-03-23@22:35:17 GMT

کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

کراچی کے علاقےکلفٹن بلاک 7 میں ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ شہزاد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

الائی چیئر لفٹ حادثے میں جانیں بچانے والے نوجوان کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا

پشاور:

گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقدہوئی۔ جس میں چیئر لفٹ حادثے میں اسکول کے بچوں کو بچانے والے شانگلہ کے نوجوان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے صوبے کی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔

گورنر نے صوبہ کی 4 شخصیات کو تمغہ شجاعت اور 3 شخصیات کو تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔

تقریب میں گورنر نے سعید خان (مرحوم)کو بہادری کے اعتراف میں بعد از وفات تمغہ شجاعت سے نوازا جبکہ صاحب خان کو انکی بہادری کے اعتراف میں تمغہ شجاعت، ملک محمود جان (شہید) اور سمیع اللہ خان (شہید) کو انکی بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے ڈاکٹر عاکف اللہ خان کو شعبہ طب، ارشد عزیز ملک کو شعبہ صحافت اوربختیار احمد خٹک کوشعبہ گلوکاری میں گرانقدر خدمات پر صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا۔

تقریب میں ایئر وائس مارشل، ایئرآفیسرکمانڈنگ ناردرن ائیرکمانڈ تیمور اقبال(ستارہ امتیازملٹری)،سیکرٹری محکمہ انتظامیہ شاہد سہیل سمیت اعزازات وصول کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • اوکاڑہ، گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاوند جاں بحق ، بیوی اور بیٹی زخمی
  • دیالپور میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
  • الائی چیئر لفٹ حادثے میں جانیں بچانے والے نوجوان کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے نواز دیا
  • کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
  • کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار سمیت3 افراد جاں بحق
  • برکی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار گاڑی سے ٹکرا کر پل سے گرکر جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، موٹر سائیکل حادثات، 2 شہری جاں بحق
  • کراچی، لیاقت آباد خونی ٹرالر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا