پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں افطار ڈنر اور یوم پاکستان کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء)پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں سوشل سینٹر کے صدر خالد حسین چوہدری کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی متحدہ عرب امارات میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی تھے، جبکہ پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی خصوصی شرکت کی۔
(جاری ہے)
اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے اماراتی حکومت کے اس فیصلے کو سراہا کہ سال 2025 کو "ائیر آف کمیونٹی" قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افطار سے قبل متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مزار اقبال پر گارڈ آف تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لئے
فاران یامین:یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈ آف تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے اعزاز فرائض سنبھال لئے۔
مزار اقبال پر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پاک فضائیہ نے پاکستان رینجرز سے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی بھی دی گئی، تقریب میں ایئروائس مارشل اختر عمران سدوزی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے، مہمان خصوصی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
قبل ازیں آج لاہور میں یوم پاکستان کا آغاز 21توپوں کی سلامی کی تقریب سے ہوا، صوبائی دارالحکومت میں محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے