Islam Times:
2025-03-23@20:07:06 GMT

گلگت، یوم شہادت امام علیؑ کا جلوس

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

گلگت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر ڈاکپورہ سے برآمد ہوا، علم کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد گلگت پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

یوم شہادت حضرت امام علی کے موقع پر گلگت میں جلوس برآمد ہوا

اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر گلگت اور گرد و نواح میں جلوس عزا نکالے گئے، گلگت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر ڈاکپورہ سے برآمد ہوا، علم کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد گلگت پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس عزا میں عزاداروں نے ماتم کیا، جلوس کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، پولیس جوان جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات تھے۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی، مرکزی جلوس یوم شہادت امام علیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج

علماء کرام نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریاستی اداروں کو ہوش آئے گا اور وہ ہمارے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم شہادت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر، علمدار حیدر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا طالب موسوی، مولانا سید روح اللہ رضوی سمیت دیگر علماء کرام و رہنما بھی شریک تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ہمارے پیارے سالوں سے لاپتہ ہیں، مگر کوئی انکا پرسان حال نہیں ہے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے احتجاج میں مردہ باد اور زندہ باد کے نعرے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجالس عزا اور جلوس عزا کے درمیان شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج ہر سطح پر ہوگا، 21 رمضان کے دن حق پرستوں کی جیت اور یزیدیوں کی شکست ہوئی تھی، تو ہم ہمیشہ علی علیہ السلام کے بتائے گئے راستے پر چلتے رہیں گے اور مظلومین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ علماء کرام نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریاستی اداروں کو ہوش آئے گا اور وہ ہمارے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • یومِ شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
  • ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی عقیدت و احترام سے منایا گیا
  • کراچی، مرکزی جلوس یوم شہادت امام علیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج
  • سکردو، یوم علی کا مرکزی جلوس
  • حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے
  • ملک بھر میں یومِ شہادتِ حضرت علی ؓ کے جلوس برآمد
  • لاہور، یوم شہادت حضرت علیؑ کا مرکزی جلوس منزل کی جانب گامزن
  • خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
  • یوم شہادت حضرت علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوں گے