دہشتگردوں نے بلوچستان میں مزید چار پنجابی مزدوروں کو شہید کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سٹی42: دہشتگردوں نے قلات کے علاقے منگیچھر میں چار نہتے مزدور وں کو شہید کر دیا۔
شہید ہونے والے چاروں مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے ہے۔
منگیچھر کے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر علی گل نے بتایا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ منگیچھر کے ملنگزئی کے علاقے میں پیش آیا ہے۔
دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لوگ اس علاقے میں کام کررہے تھے کہ دن ڈھائی بجے کے قریب دہشتگرد آئے اور انھوں نے چاروں مزدوروں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔
پوسٹ مارٹم کے بعد ان شہیدوں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جارہا ہے۔
قلات میں لیویز فورس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ شہید ہونے والوں کے نام منور حسین، ذیشان، دلاور حسین اور محمد امین کہیں اور وہ چاروں صادق آباد سے مزدوری کے لئے منگیچھر کے نواحی علاقہ میں مقیم تھے۔
تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔
منگیچھر کوئٹہ کے جنوب مغرب میں ایک سو 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دور دراز علاقہ ہے۔ اس علاقے میں طویل عرصے سے دہشتگردی کےسنگین واقعات پیش آرہے ہیں۔
گزشتہ ماہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے اس علاقے میں سیکورٹی فورسز کے 18اہلکار شہید ہوئے تھے۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علاقے میں
پڑھیں:
بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیماہ مرکز کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔