اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونیوالی آمدنی کہاں استعمال کر رہی ہے۔۔؟وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسوں کے بوجھ کو کم کرنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کو پیٹرول کی قیمت 330 روپے فی لیٹر سے زیادہ ورثے میں ملی۔  حکومت کی مسلسل کاوشوں سےقیمتوں کو 250 روپے فی لیٹر تک لایا گیا ہے، جس سے عوام کو بہت بڑا ریلیف ملا ہے۔

ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیر اعظم

"اے پی پی " کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ  حکومت پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بجلی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر برقرار رکھنے کے لیے استعمال کر رہی ہےجس کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت رئیل سٹیٹ میں کالے دھن کے استعمال کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے حالیہ ٹیکس اصلاحات پر روشنی ڈالی جن کا مقصد شفافیت کو بہتر بنانا اور تنخواہ دار طبقہ پرٹیکس کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی قیمتوں کر رہی ہے

پڑھیں:

افغان حکومت کو کئی بار باور کراچکے کہ زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، فیصل کریم کنڈی


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے، امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔

پاکستان اور افغانستان کا اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نےحالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد افغانستان کی عبوری حکومت کی قیادت سے رابطہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست سے بات ریاست کرتی ہے، محکمہ خارجہ کو صوبے کے کوئی ٹی او آر نہیں گئے، مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے، ان کا فالو آپ نہیں ہوا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے ماضی میں بھی طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے، پی ٹی آئی حکومت کا نمائندہ کسی شہید کے جنازے میں نہیں گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا، ٹارگٹ آپریشن کافی عرصے سے جاری ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ ہم نے افغان بہن بھائیوں کو سالوں سال پالا ہے، کیا ہم ویزے پر ایک دن اضافی اسٹے کر سکتے ہیں، میری خواہش یا کسی کی خواہش پر ملک نہیں چلتا۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق ڈیڈلائن میں تبدیلی کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، جنوبی اضلاع کی صورتحال خراب ہے، سیکیورٹی صورتحال کو ٹھیک کرنا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ میں پانی کا ایشو ہے، سی سی آئی کا اجلاس ہونا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ نہیں ہوا، پوچھتا ہوں صوبے پاس تو وزیر خزانہ بھی نہیں، وہاں کون بیٹھے گا؟

متعلقہ مضامین

  • افغان حکومت کو کئی بار باور کراچکے کہ زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
  • نیٹو کا چھوڑا ہوا 8 سے 10 ارب کا اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہا ہے، گورنر کے پی
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کے جامع پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف
  • چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے تعاون سے مثبت نتائج حاصل ہوئے، چینی وزیر خارجہ
  • پاکستان کے معدنی ذخائر ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے مواقع فراہم کرتے ہیں، وزیر پٹرولیم
  • حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعویٰ؛ ایک ہفتے میں 11 اشیا مزید مہنگی
  • حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعوی، ایک ہفتے میں 11اشیا مزید مہنگی
  • پاکستان کو آئی ایم ایف کیجانب سے جلد خوشخبری ملے گی؛ وزیر خزانہ
  •    مفتاح اسمٰعیل کی مہنگی بجلی اور چینی کی زائد قیمتوں پر تنقید