پی ایس ایل 10، پشاور اسٹیڈیم میں زلمی اور گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پشاور:
پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2025 کا نمائشی میچ پشاور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ گلیڈییٹرز اور پشاور زلمی پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میں آمنے سامنے ہوں گے۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیڈرز کے درمیان نمائشی میچ 8 اپریل کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹویٹ کر کے زلمی فینز کو میچ کے حوالے سے خوشخبری سنائی
اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ نمائشی میچ پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے ائندہ ایڈیشن کے میچ کے لیے راہ ہموا ہوگی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی اپنے میچز ہوم گراؤنڈ پر ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں پشاور زلمی
پڑھیں:
بھارتی بورڈ کی آئی پی ایل کیلئے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی۔
کورونا کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ پابندی لگائی تھی جس کے بعد 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال پسینے سے چمکاتے ہیں۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے گیند چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ تھوک سے گیند زیادہ جلدی چمکتی ہے، تاہم اس کے باوجود بولنگ تو اچھی ہی کرنی پڑے گی۔
فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا، بولروں کو ریورس سوئنگ کرنے میں مدد ملے گی۔
فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ اب گیند کو تھوک سے چمکانے کی اجازت ملتی ہے تو پہلے جیسی بولنگ ہو گی۔
عاکف جاوید نے کہا ہے کہ گیند کے دونوں طرف پسینہ لگانے سے ریورس ہونا کم ہو گیا تھا۔
Post Views: 1