پنجاب؛ سرکاری گندم کا نرخ 2900 روپے فی من مقرر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری گندم ریلیز پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
حکام کے مطابق سرکاری گوداموں سے مزید گندم ریلیز کی جائے گی جبکہ پنجاب میں سرکاری گندم کا نرخ 2900 روپے فی من مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب کابینہ نے 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنے کی منظوری دی تھی،ڈی جی فوڈ پنجاب نے کہا ہے کہ اب تک 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کی جا چکی ہے اور سرکاری گوداموں سے مزید گندم فروخت کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں ایک دن میں دوسرا زلزلہ، گھروں میں آگ لگ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب؛ سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر
ویب ڈیسک : عید الفطر سے قبل اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔
کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ہدایات پر اے جی پنجاب نے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (ایم پی جی) کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کیں۔ یہ جدید ڈیجیٹل نظام تنخواہیں فوری بغیر کسی تاخیر کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے مطابق نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔