محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے ہاتھوں فاسٹ بولر نسیم شاہ کا موبائل ٹوٹ گیا۔
قومی ون ڈے کرکؔٹ ٹیم اس وقت لاہور میں موجود ہے، پریکٹس سیشن کے دوران محمد رضوان کا زور دار شارٹ ڈریسنگ روم میں رکھے موبائل پر جا لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کو موبائل ٹوٹنے کا بہت افسوس ہوا اور وہ اداس ہوگئے، اور ٹوٹا ہوا موبائل فون کپتان کو بھی دکھایا۔
واضح رہے کہ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں مصروف ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پریکٹس سیشن میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، امام الحق، وسیم جونئیر، عاکف جاوید اور طیب طاہر شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کا ایک روزہ اسکواڈ 23 مارچ کو دبئی کے راستے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews توڑ دیا زور دار شارٹ محمد رضوان موبائل فون نسیم شاہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: توڑ دیا محمد رضوان موبائل فون نسیم شاہ وی نیوز محمد رضوان ایک روزہ نسیم شاہ
پڑھیں:
قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑیگا، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم تاریخ رکھتی ہے، مظہر سعید
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دھائیوں سے آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے دارالحکومت کے میڈیا پرسنز کے اعزاز میں گزشتہ روز افطار ڈنر دیا گیا۔ افطار ڈنر میں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا سمیت دارالحکومت کے صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑے گا، بھارتی وزراء کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم تاریخ رکھتی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دھائیوں سے آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا میں جب مثبت چیزیں خبر بنتی ہیں تو مثبت رحجان کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبر ضرور دی جائے مگر خبر کے ذریعے خوف نہ پیدا کیا جائے، حادثات کو لیکر ایک خوف کی فضاء بن جاتی ہے، بہتری کی گنجائش ہر وقت ہوتی ہے اس کی جانب نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حادثات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔