Daily Sub News:
2025-03-23@16:08:17 GMT

سپریم کورٹ ،آئندہ ہفتے24سے 28مارچ تک کا ججز روسٹر جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

سپریم کورٹ ،آئندہ ہفتے24سے 28مارچ تک کا ججز روسٹر جاری

سپریم کورٹ ،آئندہ ہفتے24سے 28مارچ تک کا ججز روسٹر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتہ 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹ جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے 4 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جس کا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب حصہ ہیں ، دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کریں گے جس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد خان بینچ میں شامل ہیں ۔تیسرے بینچ کے سربراہ جسٹس نعیم اختر افغان ہیں، بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم شامل ہیں ۔ جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی میں کریں گے ، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے تین بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں ، پہلے بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں ، دوسرا بینچ جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے ۔تیسرے بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعتوں کیلئے بھی 3 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ، پہلے بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن اظہر رضوی ، دوسرے بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں ۔ تیسرا بینچ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل ہے ۔سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کیلئے ایک بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ

پڑھیں:

اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری کیلئے قائم ججز ٹریبیونل تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری کیلئے قائم ججز ٹریبیونل تبدیل، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے لیے ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں قائم ٹریبیونل کو تبدیل کرکے نیا ٹریبیونل تشکیل دے دیا گیا۔صدرمملکت کی منظوری سے اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے لیے تشکیل پانے والے نئے ٹریبیونل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے جسٹس خادم حسین سومرو ٹریبیونل کے چیئرمین ہوں گے، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس بھی ٹریبیونل کے دیگر اراکین کے طور پر شامل ہوں گے۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں ضلعی عدلیہ کے لیے ٹریبیونل قائم تھا جس کو اب تبدیل کر دیا گیا ہے، اس ٹریبیونل میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان بھی شامل تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس کی سربراہی میں ٹریبیونل اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے سروس معاملات کے لئے قائم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری، 4 بینچز تشکیل
  • سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت، اگلے ہفتے کا روسٹر جاری
  •  سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت، اگلے ہفتے کا روسٹر جاری
  • سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل، ججز روسٹر جاری
  • سپریم کورٹ میں مزید دو ججوں کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب
  • عدالت کے احکامات کو مذاق بنا دیا گیا، ایسا لگتا ہے کسی کو عدالتی احکامات کی پروا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
  • وقت گزر چکا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں، ہم یہاں اس لئے نہیں بیٹھے: جسٹس جمال
  • اقلیت تحفظ کیس، وہ وقت گزر گیا جب عدالتیں حکومت چلاتی تھیں، آئینی بینچ
  • اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری کیلئے قائم ججز ٹریبیونل تبدیل، نوٹیفکیشن جاری