کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (آئی پی ایس )ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے گی اور تمام کوچز، بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی تمام ٹرانسپورٹرز کو حکومتی اقدامات سے متعلق بھرپور تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
عید پر سندھ میں ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ
فائل فوٹوسندھ حکومت نے عوام کو اضافی کرایوں سے بچانے کے لیے عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عید کے دوران کوئی بھی شہری اضافی کرایہ ادا نہ کرے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام اضافی کرایہ دینے کے بجائے شکایت درج کروائیں تاکہ حکومت ایکشن لے سکے۔