City 42:
2025-03-23@14:17:16 GMT

پاکستان میں ایک دن میں دوسرا زلزلہ، گھروں میں آگ لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

سٹی42:  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے  ہیں۔
 آج ہفتہ کی شام روزہ افطار ہونے کے بعد ساڑھے سات بجے کے لگ بھگ آنے والے زلزلہ کی شدت ریختر  سکیل پر  4.3 ریکارڈ کی گئی ۔
ابتدائی تخمینہ کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 173کلو میٹر تھی ۔
 زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔ 

آج ہفتہ کے روز پاکستان میں آنے والا یہ دوسرا زلزلہ ہے۔ 

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

اس سے پہلے 

 بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

 زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.

8 ریکارڈ ہوئی جبکہ گہرائی 18کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 زلزلےکا مرکز اورماڑہ کے جنوب مشرق میں تھا،4اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ زیادہ تباہ کن تو نہیں ہوتا، لیکن سمندری زلزلے ہمیشہ خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر اگر گہرائی کم ہو،18 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والا زلزلہ زیادہ شدید نقصان نہیں پہنچاتا، لیکن ساحلی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہوتا ہے۔

 پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی فائنل کی تقریب؛ پاکستان نے آئی سی سی کو دوسرا خط لکھ دیا

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا۔

گزشتہ روز لاہور میں ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور چیف فائنانس آفیسر (سی ایف او) نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان کو ہونیوالے نقصان کی بھارتی رپورٹس کو جھوٹا قرار دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران اور بعد میں منفی پروپیگنڈا کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بدنام کرنے کی سازش پر اپنا ردعمل دیدیا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر نقصان؛ بھارتی رپورٹس جھوٹی نکلیں

اس موقع پر مشیر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی صحت کے مسائل کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں نہیں جاسکے تھے، اس لیے انہوں نے سمیر احمد کو نامزد کیا تھا جنہیں اہم تقریب کے اسٹیج پر نہیں بلایا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان مکمل نظر انداز

اس معاملے کو آئی سی سی کے ساتھ تحریری طور پر اٹھایا گیا جس کا جواب کرکٹ کی عالمی باڈی سے موصول ہوگیا تاہم اس جواب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی مطمئن نہیں، اس لیے دوبارہ ایک خط لکھا ہے جس کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی فائنل: اختتامی تقریب میں پاکستان کو نظرانداز کرنے پر شعیب اختر نے بھی سوال اٹھادیا

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کو اسٹیڈیم میں موجود ہونے کے باوجود تقریب تقسیم انعامات میں مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پی سی بی سخت برہم

البتہ تقریب میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی، سیکریٹری دیوجیت سائقیا، نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی راجر ٹووز اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ مدعو تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • سوات اور گردونواح میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں زلزلہ، شدت 4.8 ریکارڈ
  • اورماڑہ کے جنوب مشرق سمندر میں زلزلے کے جھٹکے
  • سائیکل سڑکوں پر کم، یادوں میں زیادہ
  • نوجوانوں میں بلڈ پریشر کا مرض تیزی سے عام ہونے کی اہم وجہ دریافت
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل کی تقریب؛ پاکستان نے آئی سی سی کو دوسرا خط لکھ دیا