دبئی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی میں سفری پابندیوں اور بالخصوص ڈی پورٹ کرنے سے متعلق قوانین میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے ملک بدری (deportation) کے قانون کو مزید سخت کردیا گیا ہے جس میں ایسی چالاکیوں اور بہانوں کا تدارک کیا گیا ہے جنہیں بیدخلی سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
یہ بات محسوص کی گئی کہ دبئی سے بیدخل کیے جانے والے جانے والے باشندے ڈی پورٹ کے قانون میں موجود ایک نرمی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مالی واجبات جیسے فرضی قرضوں کا بہانہ بنا کر بیدخلی سے بچنے کا جواز پیش کرتے تھے۔جس پر دبئی حکومت نے اس نرمی کو ختم کرکے نیا قانون متعارف کرایا ہے جو ایسے تمام جوازوں کو ہمیشہ کے لیے بند کردے گا۔ علاوہ ازیں اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی نے ایک خصوصی عدالتی کمیٹی قائم کی ہے جو ان معاملات کا جائزہ لے گی اور قانونی نظام کی مضبوطی کو یقینی بنائے گی۔
محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل توڑ دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق
ضلع قلات کی تحصیل منگچر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق
ضلع قلات کی تحصیل منگچر میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 4 مزدور جاں بحق ہوگئے
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منگچر کے علاقے ریگانزئی میں پیش آیا، جہاں مارے جانے والے مزدور ٹیوب ویل کے لیے ڈرلنگ کا کام کررہے تھے۔
جانبحق افراد کی لاشیں آر ایچ سی سینٹر منگچر منتقل کر دی گئی ہیں، جانبحق مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے صادق آباد سے بتایا جاتا ہے۔
فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں منور حسین ولد مختیار احمد ، ذیشان ولد خالد محمود ، دلدار چین ولد عابد حسین ، محمد امین ولد منیر احمد شامل ہیں۔
مزدور کافی عرصے سے قلات میں مزدوری کر رہے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں