پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارج دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام بنادیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق سرحدی علاقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیمیں پٹرولنگ اور سرچنگ آپریشن پر مامور تھیں، کوٹ مبارک کے قریب خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے ایڈوانس کیا،

ترجمان پنجاب پولیس  نے کہا کہ کوٹ مبارک کے قریب گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس ٹیموں پر آئی سی ڈی (IED) سے حملہ کیا، حملے میں بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا، تمام جوان الحمدللہ محفوظ رہے۔

ترجمان پنجاب پولیس  نے کہا کہ گھات لگائے دہشت گردوں سے پولیس ٹیموں کا شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،  جوانوں کی فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ سے خوارجی دہشت گرد پسپا ہو گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں سے مردانہ وار مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ  پنجاب پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے، ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس  نے کہا کہ ڈی پی او سید علی کی ذیر کمانڈ کیو آر ٹیموں کا علاقے کا  گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن جاری ہے، پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ترجمان پنجاب پولیس خوارجی دہشت کہا کہ

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تھانہ پیزو لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پرخیبرپختونخوا پولیس کو شاباش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تھانہ پیزو، لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے کو پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں خیبرپختونخوا پولیس کے جری سپوتوں پر فخر ہے، جو پہلے بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر دہشتگردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی تھانہ پیزو لکی مروت پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پرخیبرپختونخوا پولیس کو شاباش
  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا ساتواں حملہ ناکام
  • پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر دہشت گردوں کا 7واں حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • لکی مروت: تھانہ درہ پیزو پر رواں ہفتے کا تیسرا حملہ ناکام
  • تونسہ، رواں ماہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پانچواں حملہ ناکام
  • ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے سرحدی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا پانچواں حملہ ناکام بنا دیا
  • ڈیرہ غازی خان، سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • ڈی جی خان؛ لکھانی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام