متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے رمضان کے وسط تک 127 گداگروں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں دبئی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 افراد گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار گداگروں کے قبضے سے 50 ہزار درہم برآمد ہوئے ہیں۔

امارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویشٹی گیشن نے دبئی پولیس اسٹیشنوں کے تعاون سے کارروائی کی۔

حکام نے کہاکہ انسداد گداگری مہم میں سخت اور فیصلہ کن اقدامات کے باعث گداگروں کی سالانہ تعداد میں کمی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار

حکام نے بتایا کہ رمضان کے دوران انسداد گداگری کے لیے کاررواوئیوں کو تیز کرتے ہوئے ایک جامع سکیورٹی پلان بنایا کیا گیا ہے، ان علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا جہاں گداگروں کی موجودگی کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پولیس دبئی پولیس گداگر گرفتار متحدہ عرب امارات وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس دبئی پولیس گداگر گرفتار متحدہ عرب امارات وی نیوز دبئی پولیس

پڑھیں:

ڈی آئی خان، 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے 7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی خان میں جامع عید گاہ کلاں سے 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جس سے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص سحری کے وقت 6 سے 7 سالہ بچے کی تشدد شدہ لاش جامع عیدگاہ چھوڑ گیا، بچے کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچے کو شدید اذیت دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے بچے کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے، اسپتال میں ابتدائی معائنے میں ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم سرکاری طور پر ابھی رپورٹ نہیں دی گئی۔

پولیس نے بچے کی شناخت اور واقعہ کی پوچھ گچھ شروع کردی ہے، واقعے کی تفصیلات اور بچے کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں، پولیس تفتیش کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی جمع کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی دستاویزات اور گداگری میں ملوث خواتین سمیت 3 مسافر گرفتار
  • دبئی پولیس کی بھکاریوں کے خلاف کارروائی، 127 بھکاری گرفتار، 50,000 درہم برآمد
  • اے این ایف کی کارروائیاں، 600 کلو سے زائد منشیات برآمد
  • راولپنڈی: پیشہ ور گداگری کا بڑا نیٹ ورک چلانیوالے 2 ملزمان گرفتار
  • دبئی: وسیع پیمانے پر افطار کی تقسیم سے غیر مسلم متاثر، اسلام قبول کرنے لگے
  • یونیورسٹی کے قریب آئس، نشہ آور گولیاں بیچنے والے ملزمان گرفتار
  • ڈی آئی خان، 7 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد
  • کراچی: صحافی فرحان ملک پیکا کی مبینہ خلاف ورزی پر گرفتار
  • مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار