علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
پشاو ر (سب نیوز)وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ عاطف خان کے اینٹی کرپشن کیس میں کمزور دلائل پیش کرنے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور قاضی انور ایڈووکیٹ کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلی گنڈا پور کی ہدایات ہے کہ نو روز خان استعفیٰ دے دیں، آپ نے غیر مناسب دلائل دیئے ہیں، جو ارڈر شیٹ میں بھی آگئے۔
قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرڈر شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ فریقین آپس میں کمپرومائز کر رہے ہیں، وزیر اعلی نے اسی دن کہا کہ آپ کو ہٹایا جائے، میں نے ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ آپ سے رضا کارانہ استعفی لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نور روز خان کی بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعیناتی کی سفارش میں نے خود کی تھی، اب وزیر اعلی کی ہدایت ہے اس لیے وہ خود استعفی دے دیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نورروز خان نے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو آڈیو میسج کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے کیس میں ملتوی ہونے پر اعتراض نہیں کیا تھا، یہ کہتے ہیں کہ اس کیس کو نمٹانا چاہیے تھا، ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا۔نو وروز خان نے کہا کہ قاضی انور ایڈووکیٹ جنرل مجھ سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، میں استعفی نہیں دے رہا، اب یہ جعلی دستخط سے بھی میرا استعفیٰ تیار کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نو روز نے کہا کہ آپ ایڈووکیٹ جنرل کو ایک کال کریں کہ یہ آپ کی دشمنی میں کیا کر رہے ہیں؟ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے اس کیس کو کیوں پرسو نہیں کیا۔دوسری جانب قاضی انور ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر نو روز خان سے استعفی طلب کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، نو روز خان نے کیس میں غیر مناسب دلائل دیئے، جو عدالتی آرڈر شیٹ میں بھی آ گئے، جس کے بعد وزیراعلی نے فوری طور پر ان کو ہٹانے کا عندیہ دیا تھا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نو روز خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عاطف خان کے کیس میں التوا پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، لیکن کچھ حلقے کیس کو فوری طور پر نمٹانا چاہتے تھے۔نو روز خان نے دعوی کیا کہ اب ان سے زبردستی استعفی مانگا جا رہا ہے اور حتی کہ ان کے جعلی دستخط سے استعفی تیار کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاطف خان کے سے استعفی علی امین
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے، باقی کا کوئی پتا نہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لاؤں گا۔ اسلام اباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے، باقی کا کوئی پتا نہ تھا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اڑھائی ماہ ہوچکے طالبان سے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے، عمل درآمد نہیں ہوا، مجھے ٹاسک دیں میں طالبان سے مذاکرات کرلیتا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ طالبان کو ٹیبل پر بٹھائیں، مذاکرات کریں یہی واحد حل ہے، تمام ایجنسیوں کے قبائلی مشران سے مذاکرات کا پلان بنا کر دفتر خارجہ اور وزارت داخلہ کو بھیجا وزارت داخلہ،خارجہ یا دفاع سے کوئی جواب نہیں آیا، قبائلی مشران کو طالبان انکار نہیں کر سکتے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے ٹاسک دیں تو میں کل اخونزادہ کے ساتھ بیٹھا نظر آؤں گا، طالبان کے ساتھ فی الحال کوئی رابطہ نہیں ہوا،مجھے بھجوائیں پھر بات بنے گی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تو طالبان کی نچی سطح کی قیادت کا رابطہ ہواتھادوسال پہلے میں پہاڑوں پر پھر رہاتھا،آج وزیراعلیٰ ہوں، کل کوئی ویلیو نہیں ہوگی۔