سی ٹی ڈی کے پنجاب بھر میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 11 دہشتگردگرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے 11 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی ، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور ، بہاول نگر اورفیصل آبادمیں کیے گئے جس دوران 11 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہے کہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا جب کہ گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ، نقدی اورپرائمہ کارڈ برآمدکرلیے گئے۔
دبئی: عمرہ اور حج ویزے کے نام پر عوام کو لوٹنے والا گروہ گرفتار
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر ، مقصود خان ، عمیر ، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے نام سے ہوئی ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ڈیرہ غازی خان، سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر خارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا، دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 خارجی دہشت گرد سحری کے وقت چیک پوسٹ لکھانی پر 3 اطراف سے حملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی، پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے اور 2 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے آپریشن کی کمانڈ کی، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیرِ کمانڈ کیو آر ایف ٹیمیں بروقت لکھانی چوکی پہنچیں، سرحدی علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خارجی دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، پنجاب پولیس خارجی دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔