وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سنایا، اپنے فیصلے میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔
بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 26 نومبراحتجاج اورمبینہ ہلاکتوں کے معاملے میں شہری گل خان نے اپنے بیٹے اور دیگر کی مبینہ ہلاکت پر اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی جس پر عدالت نے درخواست خارج کی، درخواست گزار شہری گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں قتل ہوا تھا، جس پر درخواست گزار نے وزیر اعظم، وزیرداخلہ اور دیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کی تھی۔(جاری ہے)
دوسری طرف اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت اور عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کردی، تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عدالت نے پولیس کو 5 مئی تک زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا۔ انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شامل تفیش ہونے کے لیے درخواست دائر کردی گئی، جس پرعدالت نے قرار دیا کہ ’تفتیشی افسر کو ڈائریکشن کی جائے گی کہ شامل تفتیش کریں‘ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ اسی طرح 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سلمان اکرم راجہ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت، عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ ’میں تمام استثنیٰ کی درخواستیں دیکھ کر فیصلہ کروں گا، اگر ملزمان کی جانب سے یہ معمول ہوا تو وہی ہوگا پھر جو سب ملزمان کے ساتھ ہوتا ہے، تمام ملزمان کا درخواست میں مؤقف الگ الگ ہے، اس وجہ سے تمام درخواستیں دیکھ کر بتاؤں گا کیا کرنا ہے‘۔ بتایا جارہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 5 مئی تک توسیع کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا، 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں راجہ بشارت کی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی گئی، تھانہ کوہسار درج مقدمہ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، شعیب شاہین، علی بخاری و دیگر کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں 5 مئی تک توسیع اور دیگر کے خلاف کی عبوری ضمانت درخواست خارج کی درخواست عدالت نے کیس میں
پڑھیں:
ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کی 22مارچ کو جلسہ اجازت کی درخواست مسترد کر دی
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کی رپورٹ کی روشنی میں پی ٹی آئی کی 22مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اکمل خان باری کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ 22مارچ کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر ڈی سی لاہور فیصلہ نہیں کررہا، عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔ عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے‘ حالیہ کچھ دنوں میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر درخواست گزار ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے۔