—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 1 کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آ گئے ہیں۔

انہوں نے خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے مرکزِ بحالی پروجیکٹ کے 182 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے علی امین گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہیں، کے پی میں بلدیاتی نمائندے 2 سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے لوگوں کی راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ مین بلیوارڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں، ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کے پی میں  تعلیمی اداروں کے ملازمین الگ سے احتجاج کرتے ہیں، جبکہ پنجاب میں مریم نواز نے1  لاکھ سے زائد افراد کو نوکریاں دی ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب  نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، پنجاب کے درجنوں نئے منصوبوں کے ذریعے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کے پی حکومت نے 182 ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا: عظمیٰ بخاری

Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan

متعلقہ مضامین

  • ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے  روزگار چھیننے لگے: عظمیٰ بخاری 
  • ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے روزگار چھیننے پر آگئے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے روزگار چھیننے پر آگئے ہیں، عظمی بخاری
  • ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے روزگار چھیننے پر آگئے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • کے پی حکومت نے 182 ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا: عظمیٰ بخاری
  • کے پی حکومت نے 182 ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا، عظمیٰ بخاری
  • ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آگئے، عظمیٰ بخاری
  • کے پی حکومت نے 182 ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا :عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز کی ماحول دوست پالیسیوں سے لاہور کی فضاء خوشگوار ہو رہی ہے، عظمیٰ بخاری