چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی نمیبیا کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
چینی صدر کے خصوصی ایلچی کی نمیبیا کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین پھنگ چنگ ہوا نے نمیبیا کی نئی صدر نیتومبو ندیتوا کی حلف برداری کی تقریب اور نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی اور صدر ندیتوا سے ملاقات کی۔
پھنگ چنگ ہوا نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نمیبیا کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ندیتوا کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں ںے کہا کہ چین اور نمیبیا کے درمیان گہری روایتی دوستی ہے اور اس سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ ہے ۔
چین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نمیبیا کے ساتھ قریبی تبادلوں کو جاری رکھنے، سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے بہتر فائدے کے لیے چین نمیبیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مزار اقبال پر گارڈ آف تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لئے
فاران یامین:یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈ آف تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے اعزاز فرائض سنبھال لئے۔
مزار اقبال پر تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پاک فضائیہ نے پاکستان رینجرز سے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی بھی دی گئی، تقریب میں ایئروائس مارشل اختر عمران سدوزی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے، مہمان خصوصی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔
مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
قبل ازیں آج لاہور میں یوم پاکستان کا آغاز 21توپوں کی سلامی کی تقریب سے ہوا، صوبائی دارالحکومت میں محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے