23 مارچ؛ پی ٹی آئی نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
عثمان خادم: پی ٹی آئی کا23مارچ کےحوالےسےملک گیرریلیاں نکالنےکافیصلہ، پارٹی قیادت نے یوم پاکستان کےحوالےسےریلیاں نکالنےکی ہدایت کردی۔
تمام راکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور سٹیک ہولڈرز کو ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی گئی، ریلیوں میں علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے پوسٹر آویزاں کرنیکی ہدایت کی گئی، پارٹی کی جانب سے یوم پاکستان کو بھرپور طریقے سے منانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
جعلی دستاویزات اور گداگری میں ملوث خواتین سمیت 3 مسافر گرفتار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازیں، برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا
پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کے معاملے میں برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق برطانوی ائر سیفٹی کمیٹی 25 مارچ تک فیصلے سے آگاہ کرے گی۔
ترجمان کے مطابق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نےسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور پاکستانی ایئرلائنز کا آڈٹ کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کا لندن مانچسٹر اور برمنگھم کےلیے فلائٹ آپریشن پلان تیار ہے۔